کاسٹر آئل کا اگر آپ استعمال نہیں کرتے تو اس کے بہترین فائدے جاننے کے بعد آپ اس خاص تیل کے دیوانے ہوجائیں گے۔
کاسٹر آئل یعنی کہ ارنڈی کے تیل کا استعمال کئی پرانی صدیوں سے فائدے حاصل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے اور آج بھی لوگ خاص طور پر خواتین اس کا استعمال کرتی ہیں۔ اس تیل کا استعمال صحت سمیت خوبصورتی میں اضافے خصوصاً بالوں کی افزائش کے لیے نہایت کارآمد سمجھا جاتا ہے۔
کاسٹر کے تیل کی بنیادی خاصیت یہ ہے کہ یہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی انفلامینٹری خصوصیات کا حامل ہے، کاسٹر کے تیل کا استعمال مختلف کاسمیٹکس، صابن، مساج آئل اور ادویات میں بھی کیا جاتا ہے۔
کاسٹر تیل زیادہ مہنگا نہیں ملتا بلکہ مناسب قیمت میں بآسانی دستیاب ہوتا ہے۔ یہ بہترین تیل مختلف شکایات میں سستا اور قدرتی علاج کرتا ہے مگر بہت سے افراد اس تیل کے کرشماتی فوائد سے ناواقف ہوتے ہیں۔
جلد کو نکھارنے کے لیے مفید
بادام اور اخروٹ کا تیل پچاس ملی لیٹر اور کیسٹر آئل پچیس ملی لیٹر ملا کر رکھ لیں اور روزانہ آٹھ دس قطرے چہرے پر ٹپکائیں اور ہلکے ہلکے مساج کریں ، 5 منٹ بعد منہ دھو لیں، آپ کا چہرہ چمکدار اور بلیک ہیڈز کا خاتمہ ہوگا۔ مگر خیال کریں چکنی جلد والے لوگ استعمال نہ کریں۔
زخم بھرنے میں مددگار
مذکورہ تیل دوائی کا کام بھی کرتا ہے جو زخموں کے علاج کے لیے استعمال ہوتا ہے، یہ ٹشو کی نشوونما کو تیز کرتا ہے اور انفیکشن کا خطرہ کم کرتا ہے۔
بالوں کی صحت کے لئے بہترین
کاسٹر آئل بالوں کا ایک قدرتی کنڈیشنر ہے اور خاص طور پر خشک اور خراب بالوں کے لیے اچھا ہے، یہ بالوں کو موئسچرائز کرتا ہے، ہیئر شافٹ کو چکنا کرتا ہے، ان کی لچک بڑھاتا ہے اور ٹوٹنا کم کرتا ہے، یہ بالوں سے خشکی بھی دور کرتا ہے آپ کو صرف اس تیل سے اپنے سر اور بالوں کا مساج کرنا ہے اور اسے رات بھر کے لئے چھوڑ دینا ہے پھر اسے صبح دھو لیں، جب تک یہ مسئلہ حل نہ ہو اسے باقاعدگی سے استعمال کریں۔
ارنڈی کے تیل کے استعمال سے صرف 10دنوں میں بال گرنا رک جاتے ہیں ، اس تیل سے بالوں کی جڑوں سے لے کر سروں تک مساج کریں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Castor Oil Surprising Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Castor Oil Surprising Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.