میری پھول سی بچی چھین لی۔۔ سارہ شاہنواز کے والد بیٹی کے جنازے پر رو پڑے! ملزم شاہنواز کے متعلق اہم انکشافات کردیے

“ملزم شاہنواز میری بیٹی سے پیسے مانگتا تھا۔ اس کی حرکتیں شروع سے ہی مشکوک تھیں۔ وہ سارہ کو لوٹنا چاہتا تھا مگر وہ ہمیں بتاتی نہیں تھی۔ ایسے لوگ معصوم لڑکیوں کو بہکاتے ہیں۔ ان کی تلاش مالدار، کمانے والی لڑکیاں ہوتی ہیں تاکہ ان سے پیسے ہتھیا سکیں۔ بچیاں بہک جاتی ہیں اور ان کی جانیں چلی جاتی ہیں۔“

یہ کہنا ہے پر تشدد قتل کا شکار ہونے والی صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کے والد کا۔ سارہ کا خاندان کینیڈا میں رہائش پذیر ہونے کی وجہ سے کل پاکستان پہنچا اور سارہ کی باڈی پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے حوالے کی گئی۔ سارہ انعام کی نماز جنازہ کل اسلام آباد کے علاقے چک زئی میں ظہر کے وقت ادا کی گئی۔ جنازے کے بعد ان کے والد انجینئر انعام الرحمان اپنی بیٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے رو پڑے۔

میری پھول سی بچی چھین لی

سارہ کے والد کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی نے شادی کے بعد ہمیں اطلاع دی کہ اس نے شادی کرلی ہے۔ وہ بڑی ہوگئی تھی اپنی زندگی کے فیصلے خود کرسکتی تھی۔ ہماری ایک دو بار شاہنواز سے بات ہوئی لیکن اس نے میری پھول سی بچی چھین لی۔

حکومت اس کیس کا فوری فیصلہ کرے

میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس کیس کو زیادہ لمبا نہ کھینچا جائے۔ انصاف کا دیر سے ملنا نہ ملنے کے برابر ہے۔2,3 سنوائی کے بعد ہی اس کیس کا فیصلہ کیا جائے اور میری بیٹی کے قاتل کو سزا دی جائے۔ اس سے پہلے نور مقدم کے ساتھ بھی ایسا ہی واقعہ ہوا تھا۔ اگر حکومت قاتلوں کو سزا نہیں دے گی تو ہماری بچیاں یوں ہی مرتی رہیں گی۔

Sara Ke Walid Ro Pary

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sara Ke Walid Ro Pary and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sara Ke Walid Ro Pary to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3323 Views   |   29 Sep 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

میری پھول سی بچی چھین لی۔۔ سارہ شاہنواز کے والد بیٹی کے جنازے پر رو پڑے! ملزم شاہنواز کے متعلق اہم انکشافات کردیے

میری پھول سی بچی چھین لی۔۔ سارہ شاہنواز کے والد بیٹی کے جنازے پر رو پڑے! ملزم شاہنواز کے متعلق اہم انکشافات کردیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میری پھول سی بچی چھین لی۔۔ سارہ شاہنواز کے والد بیٹی کے جنازے پر رو پڑے! ملزم شاہنواز کے متعلق اہم انکشافات کردیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔