منہ کے چھالوں کی وجہ سے کھانا پینا دشوار ہوگیا ہے؟ آپ کے گھر کے کچن سے ہی اس کے 5 قدرتی علاج

اکثر پان چھالیہ گٹکا یا زیادہ مرچ مصالحے کھانے والوں کو منہ کے السر کا سامنا کر نا پڑجاتا ہے۔ منہ کا السر ہمارے لیے زندگی کو مشکل بنا سکتا ہے۔ منہ کے اندر ان انتہائی تکلیف دہ چھالوں کی وجہ سے نہ کچھ پیا جا سکتا ہے اور نہ ہی ٹھیک سے کھایا جا سکتا ہے۔ بعض اوقات بات کرنا بھی مشکل ہو رہا ہوتا ہے۔ السر کی وجہ ہر ایک کی مختلف ہو سکتی ہے۔ لیکن سب سے عام وجوہات میں ضروری وٹامنز کی کمی، پانی کی کمی اور بعض کھانے کی اشیاء کی وجہ سے بھی ہوتا ہے جو کسی کے لیے مناسب نہیں ہیں۔ اگرچہ ان کو ٹھیک کرنے کے لیے کئی مرہم اور ادویات مارکیٹ میں دستیاب ہیں، لیکن ہم میں سے کوئی بھی اپنے ہی کچن میں السر کا قدرتی علاج تلاش کر سکتا ہے!

ہلدی پاؤڈر:

ہلدی اپنی طبی خصوصیات کی وجہ سے کسی بھی قسم کے اندرونی زخم کو جلد ہی ٹھیک کر سکتی ہے۔ یہ اینٹی بایوٹک، اینٹی بیکٹیریل مصالحہ ہے یہ انفیکشن سے لڑنے کی طاقت رکھتا ہے اور یہ منہ کے اندر کے السر کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

علاج:

ہلدی کا گاڑھا پیسٹ بنانے کے لیے کچھ پانی اور ہلدی کو مکس کریں۔ بہترین نتائج کے لیے اس ہلدی کے پیسٹ کو دن میں تین بار چھالوں پر لگائیں۔

سیب کا سرکہ:

سیب کے سرکے کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات صحت یابی کویقینی بناتی ہیں اور منہ کے اندر موجود جراثیم سے لڑنے میں مدد کرتی ہیں جو چھالوں کے لیے ذمہ دار ہیں۔

علاج:

ایک کھانے کا چمچ سیب کا سرکہ ایک چھوٹے کپ نیم گرم پانی میں مکس کریں۔ محلول کو اچھی طرح مکس کریں، اس میں سے کچھ منہ کے اندر لے کرکلیاں کریں۔ اسی طریقہ کو دہرائیں اور محلول ختم ہونے کے بعد اپنے منہ کو تازہ پانی سے دھو لیں۔ روزانہ صبح و شام ایسا کرنے سے السر جلد ٹھیک ہونے میں مدد ملے گی۔

ناریل کا دودھ:

ناریل کا دودھ منہ کے چھالوں پر ٹھنڈا اور سکون بخش اثر ڈالے گا جو انہیں ٹھنڈا کرنے میں مدد دے گا۔ آپ اس مقصد کے لیے ناریل کا دودھ ٹھنڈا کر کے استعمال کریں۔

علاج:

روزانہ دو یا تین بار ناریل کے دودھ سے غرارے کریں، اس سے چھالوں کا بے پناہ درد جلد ہی دور ہو جائے گا۔ آپ اپنے منہ کو ناریل کے دودھ سے بھی بھر سکتے ہیں اور اسے تقریباً 5 منٹ منہ میں رکھیں پھر منہ سے نکالیں۔

ناریل کا تیل:

ناریل میں کئی شفا بخش خصوصیات ہیں جو منہ کے السر کے انفیکشن سے لڑنے میں مدد کر سکتی ہیں۔ ناریل کے تیل میں موجود اینٹی مائکروبیل خصوصیات السر کو قدرتی طور پر دور کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

علاج:

ہر رات سونے سے پہلے منہ کے چھالوں پر ناریل کا تیل لگانے سے یہ جلد ہی ختم ہو جاتے ہیں۔ یہ میڈیکل سٹورز پر دستیاب مرہم سے زیادہ تیز اور بہتر کام کرتا ہے۔ جب بھی کوئی اسے کسی بھی زخم پر لگاتا ہے تو درد کم ہوجاتا ہے۔

شہد:

شہد کی ادویاتی اور اینٹی مائکروبیل خصوصیات زخموں کو فوری بھرنے میں مدد کرتی ہیں۔ کچن میں اسی لئے شہد رکھنا ہمیشہ کام آتا ہے۔ السر کو ٹھیک کرنے کے ساتھ ساتھ شہد اردگرد کے حصے کی حفاظت بھی کرتا ہے اور اس جگہ کے آس پاس انفیکشن ہونے سے بھی بچاتا ہے۔

علاج:

چھالوں پر شہد کی کچھ اچھی مقدار لگائیں۔ اس کے میٹھے ذائقے کی وجہ سے، اس بات کے امکانات ہیں کہ کوئی اسے تھوک کے ساتھ کھا لے۔ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اسے ہر دو گھنٹے بعد لگاتے رہیں اس کے فوری نتائج سامنے آتے ہیں اور چھالے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔

Moun Ke Chalon Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Moun Ke Chalon Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Moun Ke Chalon Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   12271 Views   |   28 Aug 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

منہ کے چھالوں کی وجہ سے کھانا پینا دشوار ہوگیا ہے؟ آپ کے گھر کے کچن سے ہی اس کے 5 قدرتی علاج

منہ کے چھالوں کی وجہ سے کھانا پینا دشوار ہوگیا ہے؟ آپ کے گھر کے کچن سے ہی اس کے 5 قدرتی علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ منہ کے چھالوں کی وجہ سے کھانا پینا دشوار ہوگیا ہے؟ آپ کے گھر کے کچن سے ہی اس کے 5 قدرتی علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔