ایلوویرا جیل کو نیم گرم پانی میں بھگو کر پینے سے کیا ہوگا؟ ایلوویرا کے پانی کے استعمال کا وہ طریقہ جو روزمرہ ہونے والی اس بیماری سے بچا سکتا ہے

ایلو ویرا کے پتوں میں موجود لیس دار مادہ انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ہے، اسے براہراست کھانے سمیت خوبصورتی میں اضافے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں وٹامنز، انزائمز، معدنیات، شکر، لگنن، سیپوننز، سیلیسیلک ایسڈز اور امینو ایسڈز پائے جاتے ہیں۔ایلوویرا کے گودے کو رات بھر نیم گرم پانی میں بھگو کر چھوڑ دیں اور پھر اس کو صبح اٹھ کر نہارمنہ پی لیں۔ اس سے نہ صرف آپ کا معدہ بالکل ٹھیک رہے گا، کھانا جلد ہضم ہوگا، تیزابیت، سینے کی جلن اور معدے کی پتھری بھی بذریعہ پاخانہ خارج ہوگی۔ اس پانی کو پینا بالکل ایسا ہے جیسے کہ آپ کوئی ڈیٹاکس واٹر کو پی رہے ہوں۔ اس میں معدنیات اور وٹامنز کی ڈبل مقدار پائی جاتی ہے جو جسم کے لیے بوسٹرز کا کام کرتی ہے۔

یہ جلد کی تازگی کو بھی بڑھاتا ہے اور آرتھرٹک سوجن کو کم کرتا ہے۔ آنتوں کے مسائل کو بھی کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ایسے افراد جو گنج پن کا شکار ہیں یہ ان کے لیے بھی بہترین ہے کیونکہ یہ بال اگانے کے معاملے میں معاون ثابت ہوتا ہے- ایلوویرا کے اس پانی میں وٹامن ای کے چند قطرے، عرق گلاب کے قطرے، تھوڑی سی آئسنگ شوگر، کوئی بھی فیرنس کریم میں ملا کر لگائیں، 15 منٹ لگا رہنے دیں پھر اپنے فیس واش سے دھو لیں۔ یہ فیشل کی طرح کام کرتا ہے۔

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2107 Views   |   19 Feb 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about ایلوویرا جیل کو نیم گرم پانی میں بھگو کر پینے سے کیا ہوگا؟ ایلوویرا کے پانی کے استعمال کا وہ طریقہ جو روزمرہ ہونے والی اس بیماری سے بچا سکتا ہے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ایلوویرا جیل کو نیم گرم پانی میں بھگو کر پینے سے کیا ہوگا؟ ایلوویرا کے پانی کے استعمال کا وہ طریقہ جو روزمرہ ہونے والی اس بیماری سے بچا سکتا ہے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.