یہ کھانے سے میرے چہرے پر بال اُگ گئے ۔۔ وہ کون سی 4 غذائیں ہیں جنہیں کھانے سے خواتین کے چہرے اور ہاتھوں پر اضافی بال نکل جاتے ہیں

ہارمونز کی خرابی یا پی سی او کا مسئلہ آج کل ہر دوسری خاتون میں عام ہوگیا ہے۔ کیونکہ غذا کی ناقص مقدار اور ناقص معیار کی وجہ سے جسمانی ضرورت پوری نہیں ہوتی اور نتیجہ پی سی او جیسے مرض کی صورت میں نکلتا ہے۔ پی سی او دراصل پولی سسٹک اووری سینڈدوم میں اووری مردانہ ہارمون اینڈروجنز کا اخراج زیادہ کرنے لگتی ہے جو خواتین میں اس سے پہلے کم مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ یہ وہ ہارمونز ہیں جن کا جسم کی ضرورت سے زیادہ پیدا ہونا خاتون کے چہرے اور جسم پر اضافی بالوں کی افزائش کی وجہ ہوتا ہے۔

لیکن چند ایسے کھانے بھی ہیں جن کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا بچیوں، لڑکیوں اور خواتین کے جسم پر زیادہ اور موٹے بالوں کی افزائش کی وجہ بنتا ہے۔ آئیے کے فوڈز میں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کون سے کھانے ہیں جنہیں محتاط ہو کر کھانا چاہیے۔

٭ مچھلی:

مچھلی میں پروٹین کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے جو جسم کو توانائی تو بخشتی ہے لیکن بالوں کی افزائش بھی کر دیتی ہے۔ جس کا بہت زیادہ استعمال کرنے سے بچنا چاہیے اور خاص طور پر ابلی ہوئی مچھلی کھانی چاہیے۔

٭ فاسٹ فوڈز اور پیکٹ والے ڈبے:

خواتین کو چاہیے وہ فاسٹ فوڈز اور ڈبے والا پیکڈ کھانا کم سے کم کھائیں ان میں preservatives زیادہ پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ٹیسٹوسٹیرون لیول جسم میں حد سے زیادہ بڑھنے لگتا ہے۔

٭ چکن:

چکن کو بچیوں یا خواتین کے لئے زہر سمجھا جاتا ہے، کیونکہ ان کو انجیکشنز لگا کر پھلایا جاتا ہے اور یہی انجیکشن مردانہ ہارمونز کو بڑھوتری کی جانب گامزن کرتا ہے جس سے پیریڈز بھی بے قاعدگی سے ہوتے ہیں اور غیر ضروری بال بھی نکل آتے ہیں۔

٭ کولڈرنک یا کیفین:

کافی، چائے اور مسلسل کولڈرنک کا استعمال پی سی او جیسے امراض کو بھی دعوت دیتا ہے اور ساتھ ہی چہرے پر موٹے بالوں کو پیدا کرنے کی ایک بڑی وجہ بنتا ہے۔

By Ambreen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   36366 Views   |   02 Nov 2022
Related Recipes
Reviews & Comments