شوگر لیول کم کرنا چاہتے ہیں؟؟؟ تو جانیں اخروٹ کھانے سے آپ کس طرح اپنی شوگر کو با آسانی کم کر سکتے ہیں

شوگر ایک ایسا مرض ہے جو کسی بھی عمر کے افراد کو ہو سکتا ہے، کیونکہ اس کا تعلق میٹھا کھانے سے نہیں بلکہ ذہنی دباؤ سے ہے، اور یہی وجہ ہے کہ جو لوگ زیادہ ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں وہ اس مرض کا بھی جلدی شکار ہو جاتے ہیں۔
لیکن شوگر لیول کو متوازن رکھنے کے لئے ہم مختلف چیزیں آزماتے رہتے ہیں، ان ہی میں سے ایک ہے اخروٹ، جی ہاں اخروٹ کا استعمال شوگر لیول کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، اور ذیابطیس ٹائپ ٹو میں تحفظ فراہم کرتا ہے۔

اخروٹ کا استعمال:

اخروٹ میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں۔
روزانہ کچھ مقدار میں اخروٹ کھانا بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرتا ہے۔
اومیگا تھری اور فیٹی ایسڈز جسم میں فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح بڑھا کر گلوکوز لیول کو کم کرتے ہیں۔
اخروٹ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے کے ساتھ بلڈ پریشر کو بھی کم کرتا ہے۔
اخروٹ کا استعمال ذہنی تناؤ کو بھی روکتا ہے اور ذہنی نشونما کرتا ہے۔

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8706 Views   |   04 Nov 2021
Related Recipes
Reviews & Comments