نزلہ کھانسی اور بخار۔۔ جانیئے بدلتے موسم کے اثرات سے بچنے کے لئے پودینے کا استعمال اور اس کے حیرت انگیز فوائد

بہار کا موسم سال کا ایک خوبصورت وقت ہے لیکن یہ اپنے ساتھ کئی موسمی الرجی بھی لاتا ہے، ایسے میں خود کو مضبوط اور موسمی الرجی سے محفوظ بنانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنی روزانہ کی خوراک میں پودینہ شامل کریں۔
جی ہاں پودینہ! یہ ہرے رنگ کی پتیاں جادوئی کمال رکھتی ہیں اور بدلتے موسم میں الرجیز کی وجہ سے آپ نزلہ، کھانسی، زکام اور بخار کا بھی شکار ہو سکتے ہیں، یہاں تک کہ آپ کو دمے جیسے سنگین مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ایسے میں اگر آپ ادویات کا استعمال پسند نہیں کرتے تو آپ کو گھریلو نسخوں سے خود کی حفاظت یقینی بنانی ہوگی۔
بدلتے موسم سے ہونے والی الرجی سے پودینہ کا استعمال کر کے آپ خود کو کیسے محفوظ بنا سکتے ہیں آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

• موسمی الرجی سے بچنے کے لئے پودینے کا استعمال اور فوائد

• بدہضمی سے نجات

پودینے کے استعمال سے بدہضمی دور ہوتی ہے پودینے کی پتیاں چبانے سے پیٹ درد اور گیس سے نجات ملتی ہے پودینے کو چبانے سے دانتوں کے درد میں راحت ملتی ہے یہ منہ کی بدبو دور کرتا ہے اور آپ کو ٹھنڈک کا احساس دلاتا ہے۔

• جلد کے لئے مفید

پودینے کے استعمال سے جلد بہتر ہوتی ہے اور جلد کے مسائل دور ہوتے ہیں یہ پتے وٹامن اے ، سی اور بی کمپلیکس سے مالامال ہوتے ہیں جو جلد کو تروتازہ بنانے کے ساتھ ساتھ قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں اس میں آئرن، پوٹاشیم اور مینگنیز ہوتا ہے جو ہیموگلوبن کو بڑھاتا ہے اور دماغی افعال کو بہتر بناتا ہے۔ • تیزابیت سے نجات

پودینہ اینٹی آکسیڈنٹس، مینتھول اور فائٹنیوٹرینٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو انزائمز کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں، اس میں موجود تیل اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سیپٹیک اثرات رکھتے ہیں جو پیٹ کے درد کو ختم کرتے ہیں اور تیزابیت کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

• دمہ کا علاج

باقاعدگی سے پودینہ استعمال کرنے سے جکڑا ہوا سینہ بحال ہوتا ہے اس میں موجود مینھتول ڈیکونجسٹنٹ کے طور پر کام کرتا ہے جو پھیپھڑوں میں جمع بلغم کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے اور ناک کی سوجن کو ختم کرتا ہے تاکہ آپ کو سانس لینے میں آسانی ہو۔

• سر درد سے نجات

پودینے میں مینتھول ہوتا ہے جو پٹھوں کو آرام دینے اور درد کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، اپنی پیشانی پر پدینے کا رس لگانے سے آپ کو سر درد سے نجات مل سکتی ہے، اس کے علاوہ پودینے کا پیسٹ یا پودینے کے کا بام سر درد کے علاج میں موثر ہیں۔

• وزن کم کرنے میں مفید

خوشبودار پودینہ وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے اس کا استعمال میٹابولزم بڑھاتا ہے اور وزن کی کمی کو فروغ دیتا ہے۔

• نزلہ کھانسی اور بخار

اگر موسمِ بہار کے آتے ہیں آپ نزلہ کھانسی اور بخار کا شکار ہو گئے ہیں اور یہ الرجیز آپ کو نڈھال کر رہی ہیں تو ایسے میں پودینے کے تیل والی بام اور اس کا پیسٹ آپ کے لئے بےحد فائدے مند ہے ساتھ ہی پودینے کی خصوصیات والا انہیلر بھی آپ کی بند ناک کھول سکتا ہے اگر پودینے والی وکس کو سر، کمر، ناک اور سینے پر لگایا جائے تو اس سے کھانسی نزلہ اور بخار دور ہو سکتا ہے ساتھ ہی پودینے کی چائے کا استعمال حیرت انگیز فوائد دے گا۔

Zukam Khansi Ke Liye Podiny Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Zukam Khansi Ke Liye Podiny Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zukam Khansi Ke Liye Podiny Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4542 Views   |   23 Aug 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

نزلہ کھانسی اور بخار۔۔ جانیئے بدلتے موسم کے اثرات سے بچنے کے لئے پودینے کا استعمال اور اس کے حیرت انگیز فوائد

نزلہ کھانسی اور بخار۔۔ جانیئے بدلتے موسم کے اثرات سے بچنے کے لئے پودینے کا استعمال اور اس کے حیرت انگیز فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نزلہ کھانسی اور بخار۔۔ جانیئے بدلتے موسم کے اثرات سے بچنے کے لئے پودینے کا استعمال اور اس کے حیرت انگیز فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔