صابن پر لونگ لگائیں اور دیکھیں کمال۔۔ عورتوں کی زندگی آسان کرنے والی جادوئی ٹپس

لونگ ہر گھر میں پائی جاتی ہے اور کھانوں میں مصالحوں کے طور پر بھی استعمال کی جاتی ہے۔ لونگ کی خوشبو کیڑے مکوڑوں کو دور رکھتی ہے۔ دانتوں میں درد ہو تو لونگ دبانے سے آرام مل جاتا ہے کیونکہ یہ اینٹی بیکٹیریل خواص رکھتی ہے۔ البتہ آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو اس کے ایسے فائدے بتائیں گے جن سے آپ ہزاروں روپوں کا خرچہ بچا سکتے ہیں۔

صابن پر لونگ لگانے سے کیا ہوتا ہے؟

گھر میں پرانے صابنوں کے چھوٹے ٹکڑے بچ جاتے ہیں جنھیں پھینک دیا جاتا ہے جبکہ یہ بہت کام آسکتے ہیں۔ ان ٹکڑوں کو ایک جگہ جمع کر کے گوندھ لیں یا پھر تھوڑی دیر پکا کر یکجا کر لیں۔ صابن کی شکل میں آجائیں تو ان پر لونگ لگا دیں اور ایک ماسک میں بھر کر واش روم میں لٹکا دیں۔ اس سے نہ صرف باتھ روم میں ہر وقت خوشبو رہے گی بلکہ کیڑے مکوڑے بھی دور بھاگ جائیں گے۔

الماری میں رکھ دیں

اسی طرح لونگ لگے ہوئے صابن کے ٹکڑوں کو الماری میں کپڑوں کے درمیان بھی رکھ سکتے ہیں۔ ان سے کپڑوں سے بھینی بھینی مہک آتی رہے گی۔ اس طرح مہنگے ائیر فریشنر سے آپ کی جان ہمیشہ کے لئے چھٹ جائے گی۔

ہینگر پر موزے چڑھانے کا فائدہ

اسی طرح گھر میں پرانے موزے ضرور پڑے ہوتے ہیں۔ اکثر ایک پاؤں کا موزا کھو جائے تو دوسرا بیکار سمجھ کر پھینک دیا جاتا ہے۔ ان موزوں کو کسی ہینگر پر چڑھا لیں۔ مزید معلومات کے لئے ویڈیو دیکھیں۔ اس موزے چڑھے ہینگر کو آپ کسی بھی کونے کی صفائی کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔ کھڑکیوں کے پیچھے یا دروازوں کے پیچھے، غرض ہر اس جگہ جہاں کپڑوں سے صفائی نہیں ہوسکتی یہ ہینگر وہاں کی صفائی کو ممکن بنا دے گا۔

Sabun Par Long Laganay Kay Faiday

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Sabun Par Long Laganay Kay Faiday and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sabun Par Long Laganay Kay Faiday to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   738 Views   |   25 Jan 2024

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

صابن پر لونگ لگائیں اور دیکھیں کمال۔۔ عورتوں کی زندگی آسان کرنے والی جادوئی ٹپس

صابن پر لونگ لگائیں اور دیکھیں کمال۔۔ عورتوں کی زندگی آسان کرنے والی جادوئی ٹپس ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صابن پر لونگ لگائیں اور دیکھیں کمال۔۔ عورتوں کی زندگی آسان کرنے والی جادوئی ٹپس سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔