امی سے آخری بار ملنے کے لیے تڑپ رہا تھا ۔۔ ننھا عبداللہ کیسے امی سے ملاقات کے لیے موت سے لڑ رہا تھا؟ ماں کی مامتا نے سب کو رلا دیا

سوشل میڈیا پر ایسی کئی خبریں ہیں جو کہ سب کو جذباتی تو کر ہی دیتی ہیں ساتھ ہی افسردہ بھی۔
سوشل میڈیا پر 2018 میں ایک خبر کافی وائرل ہوئی تھی جس میں ایک ماں اپنے بچے کو آخری بار الوداع کرنے ایک ملک سے دوسرے ملک آئی تھی۔

دراصل ہوا کچھ یوں تھا کہ یمن سے تعلق رکھنے والے ننھے عبداللہ کو ایک ایسا عارضہ لاحق تھا جس کا علاج بیرون ملک ہی ممکن تھا۔ تاہم یمنی نژاد امریکی ہونے کی وجہ سے 2 سالہ عبداللہ کا امریکہ میں علاج باآسانی ممکن تھا۔

امریکی ریاست کیلی فارنیا کے ایک اسپتال میں زیر علاج عبداللہ کو دماغی مرض لاحق تھا، جبکہ وہ چلڈرن اسپتال میں زیر علاج تھا۔ 3 ماہ سے زیر علاج عبداللہ کی طبیعت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے بھی کہہ دیا تھا کہ عبداللہ کے پاس اب بہت کم وقت رہ گیا ہے۔ایسے میں عبداللہ کے والد علی حسن نے عبداللہ کی والدہ اور اپنی اہلیہ شائمہ صالح کو بتا دیا تھا کہ بچے کی طبیعت ناساز ہے، تاہم ماں اپنے بچے سے مل ہی نہیں پا رہی تھی۔

اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اُس وقت کے صدر ٹرمپ نے یمن سمیت چھے ممالک کے شہریوں پر پابندی لگا دی تھی، جس کی وجہ سے ماں بچے سے مل نہیں پا رہی تھی۔

لیکن سوشل میڈیا پر ماں کی تڑپ کو اس طرح اہمیت ملی کہ صدر ٹرمپ بھی ماں کو بیٹے سے ملانے کے لیے رضا مند ہو گئے۔عبداللہ کے دادا بتاتے ہیں کہ جب شائمہ بیٹے سے دور تھی کہ کوئی لمحہ ایسا نہیں تھا کہ جب اس کی آنکھوں میں آنسو نہ ہوں۔اور جب شائمہ اپنے لخت جگر سے ملنے آئی تو اگرچہ اس کی مامتا تو اطمینان تو آیا تاہم بیٹے کو تکلیف میں دیکھ کر ماں کی آنکھوں میں آنسو، چہرے پر تکلیف واضح نظر آ گئی۔ وہ سوچ ہی نہیں پا رہی تھی کہ بیٹا اس حد تک بھی تکلیف برداشت کر سکتا ہے۔

لیکن ماں کو ایک لمحہ قرار کچھ اس طرح آ ہی گیا تھا کہ اسے آخری وقت میں اپنے بیٹے سے بات کرنا نصیب ہو ہی گیا، بیٹا اگرچہ غنودگی کی حالت میں تھا، پھر بھی والدہ اس سے بات کر رہی تھی۔

اگرچہ عبداللہ اس دنیا سے چلا گیا لیکن امی سے آخری بار مل گیا اور اس دنیا کو بتا گیا کہ ماں کی ممتا کتنی طاقتور ہوتی ہے اور احساسات اور جذبات کتنے معنی خیز ہوتے ہیں۔

Ammi Se Akhri Bar Milny Ke Liye Tarap Raha Tha

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ammi Se Akhri Bar Milny Ke Liye Tarap Raha Tha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ammi Se Akhri Bar Milny Ke Liye Tarap Raha Tha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2935 Views   |   15 Dec 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

امی سے آخری بار ملنے کے لیے تڑپ رہا تھا ۔۔ ننھا عبداللہ کیسے امی سے ملاقات کے لیے موت سے لڑ رہا تھا؟ ماں کی مامتا نے سب کو رلا دیا

امی سے آخری بار ملنے کے لیے تڑپ رہا تھا ۔۔ ننھا عبداللہ کیسے امی سے ملاقات کے لیے موت سے لڑ رہا تھا؟ ماں کی مامتا نے سب کو رلا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ امی سے آخری بار ملنے کے لیے تڑپ رہا تھا ۔۔ ننھا عبداللہ کیسے امی سے ملاقات کے لیے موت سے لڑ رہا تھا؟ ماں کی مامتا نے سب کو رلا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔