مجھے لگا ارباز اچھا آپشن ہیں لیکن۔۔ ملائکہ اروڑا نے شادی سے لے کر طلاق کی کیا کہانی سنا دی؟

“جس خاندان سے میرا تعلق ہے وہاں لڑکیوں پر جلدی شادی کے لئے دباؤ نہیں ڈالا جاتا۔ میرے ماں باپ نے مجھے آذادی سے جینے کا پورا حق دیا تھا لیکن میرے دل میں شادی کا خیال آگیا تھا۔ میں 22 سے 23 سال کی عُمر میں ہی شادی کرنا چاہتی تھی البتہ جلدی شادی کرنے کے لیے کسی نے مجبور نہیں کیا تھا۔ بالآخر میں نے 25 سال کی عُمر میں ارباز خان سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ اس وقت میرے پاس بہترین آپشن تھے“

یہ کہنا ہے ماڈل اور اداکارہ ملائکہ اروڑا کا جو اکثر ہی اپنی شادی ٹوٹنے اور سابق شوہر کی دوسری شادی کے بعد خبروں کا مرکز بنی رہتی ہیں۔ ملائکہ نے حالیہ انٹرویو میں اپنی نجی زندگی کے حوالے سے اور شادی سے لے کر طلاق کے بارے میں کھل کر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ

“شادی کے چند برس بعد مجھے احساس ہوا کہ میں زندگی میں کچھ اور کرنا چاہتی تھی البتہ اب میں اپنے بیٹے کی خوشی بھی چاہتی تھی اور ساتھ ہی زندگی میں خود کو مطمئن کرنا اور خوش رہنا چاہتی تھی۔

ملائکہ کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتی تھیں کہ طلاق کے بعد بھی وہ فلم انڈسٹری میں کام کرسکیں گی یا نہیں کیونکہ بھارتی سماج میں یہاں تک کہ شوبز کی دنیا میں بھی طلاق کو اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا۔

واضح رہے کہ ٢٠١٩ میں ملائکہ اور ارباز کی طلاق کے بعد رواں برس کے آغاز میں ہی ارباز خان نے میک آرٹسٹ شوریٰ خان سے دوسری شادی کر لی ہے۔

Malaika Arora Talking About Divorce With Arbaz Khan

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Malaika Arora Talking About Divorce With Arbaz Khan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Malaika Arora Talking About Divorce With Arbaz Khan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3040 Views   |   11 Mar 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

مجھے لگا ارباز اچھا آپشن ہیں لیکن۔۔ ملائکہ اروڑا نے شادی سے لے کر طلاق کی کیا کہانی سنا دی؟

مجھے لگا ارباز اچھا آپشن ہیں لیکن۔۔ ملائکہ اروڑا نے شادی سے لے کر طلاق کی کیا کہانی سنا دی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مجھے لگا ارباز اچھا آپشن ہیں لیکن۔۔ ملائکہ اروڑا نے شادی سے لے کر طلاق کی کیا کہانی سنا دی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔