کیا عورت کی پوری زندگی کی وفا کا صلہ سوتن ہے؟ بسمل ڈرامے نے مردوں کی دوسری شادی کرنے پر نئے سوال کھڑے کردیے

" میں نے دوسری شادی کی ہے گناہ کا راستہ اختیار نہیں کیا. مرد دوسری شادی سکون کے لیے کرتا ہے. معصومہ نے مجھے احساس دلایا کہ میں کسی کے لیے اتنا خاص بھی ہوسکتا ہوں۔میں ایسا نہیں کہہ رہا کہ تم سے محبت نہیں کرتا لیکن تم نے مجھے فتح کی ہوئی ملکیت کی طرح چاہا اور اس نے مجھے بتایا کہ اسے مجھ سے محبت ہے"

یہ ڈائیلاگ آج کل آن ائیر چلنے والے مشہور ڈرامہ سیریل "بسمل" کے ہیں جس میں شوہر (نعمان اعجاز) اپنی پہلی بیوی ( سویرا ندیم ) سے دوسری شادی کی وجہ بیان کرتا ہے.

بسمل ڈرامہ ایسی کہانی ہے جس میں شوہر جوان بیٹے کی منگنی کے بعد خود دفتر کی ملازمہ سے دوسری شادی کر بیٹھتا ہے. اس شادی کی وجہ معصومہ (حریم فاروقی) کی لالچ اور ٹی ٹی (نعمان اعجاز ) کی بے پناہ دولت ہے.

البتہ نعمان اعجاز کے اس ڈائیلاگ سے سوشل میڈیا صارفین میں نئی بحث چھڑ گئی ہے. بہت سے صارفین کا خیال ہے کہ مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت مذہب نے دی ہے اس لئے بیوی کو اس وجہ سے شوہر سے قطع تعلقی نہیں کرنی چاہیے جبکہ کچھ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب ایک لڑکی نے اپنی زندگی ایک شخص کے نام کردی اور بڑھاپے میں مرد اس کو چھوڑ کر جوان عورت سے شادی کر لے تو پہلی بیوی کے پاس کیا باقی رہ جاتا ہے.

Why Men Do Second Marriage

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Why Men Do Second Marriage and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Why Men Do Second Marriage to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1205 Views   |   01 Nov 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیا عورت کی پوری زندگی کی وفا کا صلہ سوتن ہے؟ بسمل ڈرامے نے مردوں کی دوسری شادی کرنے پر نئے سوال کھڑے کردیے

کیا عورت کی پوری زندگی کی وفا کا صلہ سوتن ہے؟ بسمل ڈرامے نے مردوں کی دوسری شادی کرنے پر نئے سوال کھڑے کردیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا عورت کی پوری زندگی کی وفا کا صلہ سوتن ہے؟ بسمل ڈرامے نے مردوں کی دوسری شادی کرنے پر نئے سوال کھڑے کردیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔