ماں کو اپنا جگر دینے والے لڑکے کی موت کیسے ہوئی؟ افسوس ناک حقائق نے سب کو دکھی کردیا

جیسے والدین کا رشتہ اولاد کے لئے انمول ہوتا ہے اور بچپن سے جوانی تک بچوں کا ماں باپ سے بڑھ کر کوئی سہارا نہیں ہوتا. اسی طرح بوڑھے ہوتے والدین کے لئے بھی اولاد سے بڑھ کر کوئی سہارا نہیں ہوتا. شاید یہی سوچ عمر کی بھی تھی جو اس نے اپنی بیمار کے لئے اپنا جگر عطیہ کردیا لیکن پھر موت کے منہ میں چلا گیا.

چند ماہ پہلے شیخ زید ہسپتال میں عمر فاروق باجوہ نام کا نوجوان والدہ کو اپنا جگر عطیہ کرنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔

سرگودھا کی ثروت سلطانہ کافی عرصہ سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کے لیے جگر کی پیوند کاری کا مشورہ دیا تھا۔ ماں کی بیماری کا علاج سنتے ہی عمر نے اپنی والدہ کو اپنا جگر عطیہ کرنے کی پیشکش کی. البتہ ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث نوجوان طالب علم اس جمعےکو زندگی کی بازی ہار گیا۔

سرجری کے بعد پتہ چلا کہ عمر کو ہیپاٹائٹس ای تھا، اس لیے وہ پہلے ہی اپنی ماں کے لیے مناسب عطیہ دہندہ نہیں ہو سکتا تھا۔ لیکن ڈاکٹروں نے ٹرانسپلانٹ سے قبل عمر کی بیماری کی تشخیص نہیں کی اور اسے سرجری کے لیے کافی صحت مند قرار دیا۔ سرجری کے بعد عمر کی طبیعت بگڑ گئی۔ پورے ایک ہفتے تک بیماری سے لڑنے کے بعد عمر فاروق باجوہ کا انتقال وینٹی لیٹر پر ہاموا جبکہ مزید یہ کہ عمر کی بیماری کی وجہ سے ان کی والدہ کی صحت مزید بگڑ گئی ہے۔ جگر کی مریضہ اب ہیپاٹائٹس کا بھی شکار ہیں جو آ. کے بیٹے کے جگر کے ذریعے ان میں منتقل ہوگیا تھا.

واضح رہے کہ اس سال شیخ زید ہسپتال میں جگر کی پیوند کاری کا یہ تیسرا ناکام کیس ہے۔ عمر فاروق کے علاوہ ریاض حسین اور نسیم بی بی بھی کامیاب سرجری کی یقین دہانی کروائے جانے کے باوجود دم توڑ گئے.

Maa Ko Jigar Ka Atya Denay Wala Umar Farooq

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Maa Ko Jigar Ka Atya Denay Wala Umar Farooq and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maa Ko Jigar Ka Atya Denay Wala Umar Farooq to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1178 Views   |   19 Jul 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ماں کو اپنا جگر دینے والے لڑکے کی موت کیسے ہوئی؟ افسوس ناک حقائق نے سب کو دکھی کردیا

ماں کو اپنا جگر دینے والے لڑکے کی موت کیسے ہوئی؟ افسوس ناک حقائق نے سب کو دکھی کردیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماں کو اپنا جگر دینے والے لڑکے کی موت کیسے ہوئی؟ افسوس ناک حقائق نے سب کو دکھی کردیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔