Ali Zafar Defend Mahira Khan Over Dr Umar Adil Age Shaming Remarks
عید پر ریلیز ہونے والی فلم لو گرو پر ہونے والے تبصرے نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ تاہم اس بار گفتگو فلم کے پلاٹ یا پرفارمنس کے بجائے ایک اور پہلو پر مرکوز رہی – اور وہ ہے اداکارہ ماہرہ خان کی عمر۔
معروف آرتھوپیڈک سرجن اور یوٹیوبر ڈاکٹر عمر عادل نے اپنے فلمی تجزیے میں جہاں کہانی اور ہدایتکاری پر بات کی، وہیں انہوں نے ماہرہ خان کے چہرے، جھریوں، لپ اسٹک، اور حتیٰ کہ کیمرہ اینگلز تک کو نشانے پر رکھ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے پردے پر ماہرہ کی عمر چھپائی نہیں جا سکی، اور ہدایتکار کو شاید کلوز اپ شاٹس سے پرہیز کرنا چاہیے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ، فلم میں ماہرہ خان کے بال کچھ اور ہیں، میک اپ کچھ اور ساتھ ہی لپ اسٹک اس طرح لگائی گئی ہے جیسے ہونٹوں پر پپڑیاں جم گئی ہوں۔
مگر جہاں یہ کلپ وائرل ہوا، وہیں گلوکار و اداکار علی ظفر نے اس پر خاموش رہنے کے بجائے کھل کر آواز بلند کی۔
انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا، ابھی ایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک خاتون کو اس کی عمر پر شرمندہ کیا جا رہا ہے۔ یہ صرف تنقید نہیں بلکہ ایک نفسیاتی بیماری ہے۔
علی ظفر نے نشاندہی کی کہ ایسے تبصرے صرف ماہرہ پر حملہ نہیں، بلکہ وہ بولنے والے کی اپنی عدم تحفظ اور خوف کی جھلک ہوتے ہیں۔ بقول اُن کے، کبھی کبھی لوگ دوسروں پر تنقید کرکے اپنی ناکامیاں چھپاتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمر، خوبصورتی، یا اعتماد پر طنز کرنے والے لوگ اصل میں اپنے اندر جھانکنے سے کتراتے ہیں، اور دوسروں کو نیچا دکھا کر وقتی تسلی حاصل کرتے ہیں۔
مختصراً، جب ماہرہ خان پر "جھریوں" کی بات ہوئی، تو علی ظفر نے "شعور" کا آئینہ دکھایا۔ یہ محض ایک اداکارہ کا دفاع نہیں، بلکہ سوشل میڈیا کے زہریلے رجحانات کے خلاف ایک بولڈ مؤقف تھا۔
کیا عمر واقعی فنکار کی قدر کم کرتی ہے؟ یا یہ معاشرے کی تنگ نظری ہے؟ کمنٹس میں اپنی رائے ضرور دیں
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ali Zafar Defend Mahira Khan Over Dr Umar Adil Age Shaming Remarks and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ali Zafar Defend Mahira Khan Over Dr Umar Adil Age Shaming Remarks to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.