Ye Wale Aam Na Khaye

خبردار ۔!! یہ والے آم ہرگز نہ خریدیں ، انہیں کھانے سے آپ کو کینسر ہو سکتا ہے آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ موسم گرما کے آتے ہی آم کا انتظار شروع ہو جاتا ہے اور شہری زیادہ سے زیادہ آم خریدتے اور اس سے میٹھے ذائقے سے لطف اندوز ہوتے ہیں ، یہی نہیں بلکہ عام پھلوں کے مقابلے میں آم بچوں میں بھی سب سے زیادہ مقبول ہے لیکن آم خریدنے والوں کو معروف صحافی حامد میر نے خبردار کر دیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں حامد میر کا کہنا تھا کہ ہوشیار خبردار ؛ آم ضرور کھائیے لیکن خریدنے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ آپ بازار سے جو آم خرید رہے ہیں وہ کیلشیم کاربائیڈ سے تو نہیں پکائے گئے؟ انہوں نے کہا کہ اگر ان آموں کو اس زہریلے مواد سے پکایا گیا ہے تو پھر آپ کینسر خرید رہے ہیں جبکہ فوڈ اتھارٹی نے بھی اس کیمیکل کےاستعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ✔ ہوشیار خبردار ؛آم ضرور کھائیے لیکن خریدنے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ آپ بازار سے جو آم خرید رہے ہیں وہ کیلشیم کاربائیڈ سے تو نہیں پکائے گئے؟اگر ان آموں کو اس زہریلے مواد سے پکایا گیا ہے تو پھر آپ کینسر خرید رہے ہیں @foodauthority1 نے اس کیمیکل کےاستعمال پر پابندی عائد کر دی ہے دراصل کیلشیم کاربائیڈ آم کو کم وقت میں پکانے کے کام آتا ہے ، زیادہ منافع کمانے کے چکر میں دکانداروں نے کم وقت میں آم پکانے کا یہ طریقہ اپنا لیا ہے جو شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہا ہے۔ حامد میر کے اس ٹویٹ پر کئی شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پھل فروش اس قدر ہماری زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں اس کا ہمیں قطعی طور پر اندازہ نہیں تھا۔ دودھ سمیت دیگر اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کے ساتھ ساتھ اب پھل فروشوں نے بھی شہریوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنا شروع کر دیا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔شہریوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فروٹ منڈیوں میں چھاپے مار کر ایسے پھل فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔

Ye Wale Aam Na Khaye

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ye Wale Aam Na Khaye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ye Wale Aam Na Khaye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shoaib  |   In News  |   0 Comments   |   55703 Views   |   10 Sep 2019
About the Author:

Shoaib is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shoaib is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

Ye Wale Aam Na Khaye

Ye Wale Aam Na Khaye ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Ye Wale Aam Na Khaye سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔