گرمی کا موسم ابھی تو ٹھیک سے شروع بھی نہیں ہوا ہے مگر آئلی جلد والوں کے لئے ابھی سے پریشانیاں کھڑی ہوگئی ہیں، کیونکہ وہ کتنا ہی فیس واش کرلیں، میک اپ کرلیں، کریمیں استعمال کرلیں ان کی جلد کا آئل بہہ جاتا ہے جس سے جلد پر ہزاروں دانے نکل آتے ہیں اور چہرہ خراب لگنے لگتا ہے۔ ایسے مشکل وقت میں آئلی جلد والے حضرات فکرمند نہ ہوں کیونکہ کے-فوڈ آپ کو جلد کا آئل کنٹرول کرنے کی سب سے سستی ٹپ بتانے جا رہا ہے جس کا استعمال کرکے آپ منٹوں میں اپنی جلد کو آئل فری بنا سکتے ہیں۔ جلدی سے آپ بھی لگالیں کہیں دیر نہ ہوجائے۔۔
ٹپ:
٭ 2 چمچ دہی کو اچھی طرح پھینٹ لیں تاکہ کوئی گانٹھ نہ رہ جائے اور دہی بلکل ملائم ہو جائے۔
٭ اس کے بعد گھر میں موجود ٹوتھ پیسٹ لیں اور ذرا سی ٹوتھ پیسٹ کو دہی میں ڈال کر مکس کریں۔ جب تک یہ اچھی طرح مکس نہ ہو جائے چمچ چلاتے رہیں۔
٭ اب اس میں دو چمچ خشک ٹیلکم پاؤڈر ملائیں۔
لگانے کا طریقہ:
٭ اس پیسٹ کو لگانے سے پہلے جلد کو صاف کپڑے سے صاف کریں اور پیسٹ کو لگائیں۔
٭ لگانے کے بعد 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں اور پھر انگلیوں کی مدد سے مساج کریں تقریباً 5 منٹ۔
٭ پھر پانی سے منہ دھو کر کپڑے سے صاف کریں۔ اس کے بعد ایک پیالی میں برف کے کیوبز ڈالیں اور اس میں تھوڑا سا سرکہ شامل کریں۔
٭ اس میں چہرہ 20 منٹ کے لئے ڈبوئیں اور چھوڑ دیں۔
٭ اس کے بعد کپڑے سے جلد کی صفائی کرلیں۔
فائدہ کیوں؟
یہ ٹپ روزانہ دن میں 1 مرتبہ لازمی استعمال کریں، اگر 2 مرتبہ کریں تو یہ زیادہ بہتر ہے کیونکہ ٹوتھ پیسٹ، دہی اور سرکے میں آئل فری ریڈیکلز موجود ہوتے ہیں جو جلد کی نمی کو بحال کرتے ہیں اور اضآفی آئل کو ٹوتھ پیسٹ کے انزائمز اپنے اندر کھینچتے ہیں، اسی وجہ سے یہ آپ کے لئے مفید سمجھی جاتی ہے۔