اچانک بیٹے کے دانت میں درد ہوتا ہے.. چھوٹے بچوں کے دانتوں میں اٹھنے والی تکلیف کو فوری کم کرنے کے ٹوٹکے

چھوٹے بچوں کو دانتوں میں اکثر ایسے وقت میں درد اٹھتا ہے جب فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس لے جانا ممکن نہیں ہوتا. جبکہ وہ درد برداشت بھی نہیں کرپاتے. اس لئے آج ہم کچھ ایسی ٹپس دیں گے جن سے آپ اپنے بچوں کو وقتی طور پر دانتوں کے درد سے نجات دلا سکتے ہیں.

گرم پانی میں نمک ڈال کر کلیاں کرنے سے جراثیم کا خاتمہ ہوتا ہے. اگر دانت میں تکلیف ہو تو بار بار نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر کلیاں کریں.

دانتوں اور مسوڑوں کی سوجن کم کرنے کے لئے منہ میں برف رکھنا بھی فائدہ مند ہے اس کے علاوہ یہ مسوڑوں سے رسنے والا خون بھی روکتا ہے.

لونگ کے تیل کو روئی میں لگا کر مسوڑوں اور دانتوں پر مساج کریں. اگر تیل موجود نہیں ہے تو لونگ منہ میں دبا لیں.

بچوں کو سونے سے پہلے برش کرنے کی عادت لازمی ڈالیں تاکہ میٹھا کھانے کی وجہ سے ان کے دانت نہ خراب ہوں.

وقتی ٹوٹکوں کے علاوہ تکلیف کا باقاعدہ علاج کرنے کے لئے جلد سے جلد ڈاکٹر سے رجوع کریں.

Bachon Main Danton Kay Dard Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bachon Main Danton Kay Dard Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachon Main Danton Kay Dard Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1227 Views   |   02 Mar 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اچانک بیٹے کے دانت میں درد ہوتا ہے.. چھوٹے بچوں کے دانتوں میں اٹھنے والی تکلیف کو فوری کم کرنے کے ٹوٹکے

اچانک بیٹے کے دانت میں درد ہوتا ہے.. چھوٹے بچوں کے دانتوں میں اٹھنے والی تکلیف کو فوری کم کرنے کے ٹوٹکے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اچانک بیٹے کے دانت میں درد ہوتا ہے.. چھوٹے بچوں کے دانتوں میں اٹھنے والی تکلیف کو فوری کم کرنے کے ٹوٹکے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔