Faysal Qureshi Ne Tanqeed Karne Walon Ko Kya Jawab Dia
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معتبر نام فیصل قریشی حالیہ دنوں ڈرامہ راجہ رانی کے باعث شدید تنقید کی زد میں رہے۔ اس پراجیکٹ میں وہ ایک ایسے شخص کا کردار نبھا رہے ہیں جو حادثے کے بعد ذہنی مسائل کا شکار ہوتا ہے اور پھر زندگی کا دھارا پلٹ کر بزنس ٹائیکون میں ڈھل جاتا ہے۔ فیصل قریشی کی اداکاری کو داد ملی، مگر ڈرامے کی کہانی اور کاسٹ پر ابتدا ہی سے اعتراضات اٹھے۔
لوگوں کے نزدیک سب سے بڑا مسئلہ مرکزی جوڑی کا فرق تھا۔ فیصل قریشی ایک تجربہ کار، سینئر اور بڑے اسٹار ہیں جبکہ ان کے مقابل نئی آنے والی اداکارہ حنا آفریدی نہایت کم عمر اور نوآموز ہیں۔ یہی تضاد سوشل میڈیا پر مذاق اور منفی تبصروں کا سبب بنا۔ کبھی عمر کا طعنہ، کبھی جسمانی ساخت پر طنز، اور کبھی غیر ضروری تنقید— ایسی باتیں ڈرامے کی اصل کہانی سے زیادہ زیرِ بحث رہیں۔
فیصل قریشی نے پہلے نادیہ خان کے شو میں اور بعد ازاں "دی کرنٹ" سے گفتگو کرتے ہوئے دوٹوک انداز میں جواب دیا۔
ان کا کہنا تھا، "عجیب بات یہ ہے کہ جو لوگ دوسروں کو بُلی (تنگ) نہ کرنے کی تلقین کرتے ہیں، وہی سب سے زیادہ بدتمیزی پھیلاتے ہیں۔ یہ تنقید کرنے والے دراصل لڑھکتے ہوئے لوٹے ہیں، جو کبھی بھی کسی بھی طرف لڑھک سکتے ہیں۔"
اداکار نے واضح کیا کہ وہ اپنے ہنر اور پرفارمنس سے ہی جواب دیتے رہیں گے، باقی بے مقصد تنقید ان کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Faysal Qureshi Ne Tanqeed Karne Walon Ko Kya Jawab Dia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Faysal Qureshi Ne Tanqeed Karne Walon Ko Kya Jawab Dia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.