ہارمونز کی خرابی سے وزن تیزی سے بڑھتا ہے اور ۔۔ ڈاکٹر اس کا علاج کیا بتاتے ہیں؟ جانیں وہ معلومات جو خواتین کو پتہ ہونی چاہیئے

خواتین کے ساتھ صحت سے متعلق مسائل دن نہ دن خطرناک ہوتے جا رہے ہیں اور ہارمونز کے نظام میں بگاڑ کی وجہ سے ان میں بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں جو کہ مستقبل میں جان لیوہ بھی ثابت ہوتے ہیں۔ اس لئے خواتین کو چاہیئے کہ وہ اپنے اندر ہونے والی ہر تبدیلی اور تکلیف سے متعلق اپنے معالج سے ضرور مشورہ لیں تاکہ وہ صحت مند رہ سکیں ۔
ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس کے مطابق '' آج کل خواتین میں PCOS یعنی Polycystic Ovaries Syndrome کی بیماری بہت عام ہے جوکہ ہارمون کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ غیر متوازن غذا ہے کیونکہ ہم جو ہم کھاتے ہیں وہی جسم پر اثر نظر آتا ہے۔ وہی غذا ہمارے خون کا حصہ بنتی ہے اور اسی وجہ سے بیماریاں بنتی ہیں“-
آج کل لڑکیاں کھانے میں دودھ کا استعمال نہیں کرتیں، نہ سالن والی غذاؤں کو زیادہ استعمال کرتی ہیں اور نہ ورزش کرتی ہیں۔ یہ وہ عوامل ہیں جن کی وجہ سے کیلشئیم اور پروٹین کی کمی تو ہوتی ہی ہے ساتھ ہی ہارمونز میں بھی بگاڑ پیدا ہوتا ہے جو کہ بانج پن کے علاوہ وزن میں تیزی سے اضافے کی وجہ بنتا ہے اور خواتین یا بالغ لڑکیاں بہت موٹی ہو جاتی ہیں، جس سے ان کے رشتوں میں بھی مسائل ہوتے ہیں اور صحت میں بگاڑ بھی آتا ہے۔
ایسے میں ڈاکٹر بلقیس کی بتائی گئی 2 خاص ٹپس آپ لوگوں کے لئے موجود ہیں، بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں اور فائدہ پائیں۔

ویٹ لوس ٹپ:

٭ 6 گرام سہاگہ لے کر اس کو ایک پین میں رکھ کر ہلکی آنچ پر بھونیں، اس وقت تک جبکہ اس میں سے چٹخنے کی آواز بند نہ ہوجائے اور جوں ہی یہ پھول جائے اس کو الگ کرلیں۔
٭ پھر بلینڈر میں 50 گرام خُشک لیموں کا پاؤڈر، 50 گرام آمبا ہلدی، 50 گرام رائی دانہ اور ایک چمچ کچہری پاؤڈر کو ڈالیں ساتھ ہی اس میں پھولا ہوا سہاگہ شامل کرکے اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
٭ اس پاؤڈر کو آدھا چمچ ناشتے کے بعد، آدھا چمچ رات کو سونے سے قبل اور آدھا چمچ دوپہر کے کھانے کے بعد کھائیں۔

ٹپ 2 :

اس مسئلے کا حل بتاتے ہوئے ڈاکٹر بلقیس نے ایک ٹپ بھی بتائی: '' خواتین کو چاہیے کہ میتھی کا استعمال زیادہ کریں چاہے کھانے میں کھائیں یا قہوہ بنا کر پیئیں۔ کیونکہ ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے ہی بانجھ پن پیدا ہوتا ہے اور میتھی میں ہارمونل انزائمز پائے جاتے ہیں جو اس مسئلے کے حل میں مفید ہے''۔

Hormones Treatment By Dr Bilquis

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hormones Treatment By Dr Bilquis and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hormones Treatment By Dr Bilquis to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Urooj  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4138 Views   |   07 Feb 2022
About the Author:

Urooj is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Urooj is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

ہارمونز کی خرابی سے وزن تیزی سے بڑھتا ہے اور ۔۔ ڈاکٹر اس کا علاج کیا بتاتے ہیں؟ جانیں وہ معلومات جو خواتین کو پتہ ہونی چاہیئے

ہارمونز کی خرابی سے وزن تیزی سے بڑھتا ہے اور ۔۔ ڈاکٹر اس کا علاج کیا بتاتے ہیں؟ جانیں وہ معلومات جو خواتین کو پتہ ہونی چاہیئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہارمونز کی خرابی سے وزن تیزی سے بڑھتا ہے اور ۔۔ ڈاکٹر اس کا علاج کیا بتاتے ہیں؟ جانیں وہ معلومات جو خواتین کو پتہ ہونی چاہیئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔