ترکی میں لوگ استقبالِ رمضان کیسے کرتے ہیں اور کیا کیا خاص چیزیں ان کے سحرو افطار کی زینت بنتی ہیں؟

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ارطغرل کے ترکی میں لوگ سحر وافطار میں کیا کھانا اور روایتی مشروبات تیار کرنا اور کھانا پسند کرتے ہیں جوان کے ہاں سلطنت عثمانیہ کے زمانے سے رائج ہیں۔ پوری مسلم امہ کی طرح ترکی میں بھی پورے جوش وخروش سے رمضان کا استقبال کیا جاتا ہے اور اس کے آغاز کا اعلان خلافتِ عثمانیہ کی روایات کے مطابق توپوں کے فائر کر کے کیا جاتا ہے۔ یہ عثمانی سلطنت کے آخری خلیفہ عبدالحمید ثانی کے دور کی یادگار ہے۔
یہاں افطار میں ہر دسترخوان کی زینت "پیتا روٹی" ہوتی ہے ۔ یہ بڑی محنت سے بننے والی گول روٹی یا نان ہےجس میں بکلاوے کی طرح پرتیں ہوتی ہیں۔اور یہ افطار کا لازمی جزو سمجھی جاتی ہے۔اس کو لینے کے لئے نان بائیوں کے ہاں لوگوں کی طویل قطاریں دیکھنے میں آتی ہیں۔ یہ خاص روٹی رمضانوں میں ہی کھائی اور بنائی جاتی ہے۔اس کا بنانا خاصا محنت طلب اور وقت طلب کام ہے، اسی لئے شاید یہ صرف رمضانوں کے لئے ہی مخصوص ہے۔اس کے آٹے کو چینی،دودھ،تیل اور انڈوں سے گوندھا جاتا ہے ، اس کے اوپر خصوصی آمیزہ شفا لگایا جاتا ہے جو روٹی کو سنہری چمک دیتا ہے۔ اس کے اوپرتل اور کلونجی ڈالی جاتی ہے ۔ یہ روٹی سحرو افطار دونوں میں کھائی جاتی ہے۔
دوسری اہم چیز کھجور ہے ،غذائیت سے بھرپور یہ جادوئی میوہ افطار کا اہم ترین حصہ ہے۔ سنتِ رسولﷺ کے مطابق ساری دنیا میں مسلمان اسی سے روزہ افطار کرنا پسند کرتے ہیں۔ گو کہ یہاں خشک میوے، پنیر، زیتون، اور خشک گوشت سے دسترخوان اور میزیں بھری ہوتی ہیں لیکن پھر بھی شوربے یا سوپ کے کھانوں کی ثقافت اپنے عروج پر دکھائی دیتی ہے۔ دیہی علاقوں میں خاص طور پر رمضان سے پہلے ہی بڑی محنت سے خشک شوربوں کے آمیزے تیار کرتے ہیں اور ہاتھوں سے بنی سویاں اس میں شامل کی جاتی ہیں۔ اس میں تاریخ کا پہلا انسٹنٹ سوپ ترکی کا مشہور ترخانا اس میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دوسرے انوکھے اور تازہ دم کردینے والے شوربوں کی طرح جو دہی پر مبنی ہوتے ہیں ،اور ٹھنڈے یا گرم پیش کئے جاتے ہیں اور ان میں سب سے مشہور ییلا ہے ۔ اس کی ہر خطے میں اپنی اقسام اور اپنے نام ہے، جن میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے "ابیک”، "یوالاما،” اور "اغماق” ہیں۔
فروٹ چاٹ اور شربت بھی عثمانی دور سے جاری روایات میں سے ایک روایت ہے۔ قدرتی جڑی بوٹیوں سے بننے والے تازہ مشروبات جیسے املی، شہتوت، کندس، اور گلاب سمیت کئی مشروبات یہاں کی خصوصیت ہے۔
گولاچ ایک میٹھا ہےجو رمضان میں خصوصاً تیار کیا جاتا ہے۔ مکئی کے خشک نشاستے، آٹے،اورپانی کی پرتوں پر مشتمل دودھ اور عرقِ گلاب میں بھگویا جاتا ہے۔ اس میٹھے میں استعمال ہونے والی پرتیں رمضان سے مہینوں پہلے تیار کر لی جاتی ہیں اور پھر انہیں اس مہینے میں استعمال کیا جاتا ہے ،یہ بھینس کے دودھ سے تیار کیا جاتا ہے۔
آخری چیز کندی ہے جسے کینڈی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ عام طور پرعید کا اہم جزو ہے، جسے میٹھے کے طور پر بنایا جاتا ہے، اور رمضان کے آخری دنوں میں اسے تیار کر لیاجاتا ہے۔
ترکی کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہاں کے صدر رجب طیب اردوان اکثر رمضان کے مہینے میں ترکی کے غریب علاقوں میں اپنی اہلیہ کے ساتھ اچانک بغیر کسی پروٹوکول کے کسی بھی گھر پر دستک دے دیتے ہیں اور ان کے ساتھ کبھی سحری اور کبھی افطار کرتے ہیں، لوگ ان کی اس عادت کو بہت سراہتے ہیں اور ان کی بہت قدر کرتے ہیں۔

Turki Main Log Ramadan Kese Karty Hain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Turki Main Log Ramadan Kese Karty Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Turki Main Log Ramadan Kese Karty Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4624 Views   |   13 Apr 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ترکی میں لوگ استقبالِ رمضان کیسے کرتے ہیں اور کیا کیا خاص چیزیں ان کے سحرو افطار کی زینت بنتی ہیں؟

ترکی میں لوگ استقبالِ رمضان کیسے کرتے ہیں اور کیا کیا خاص چیزیں ان کے سحرو افطار کی زینت بنتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ترکی میں لوگ استقبالِ رمضان کیسے کرتے ہیں اور کیا کیا خاص چیزیں ان کے سحرو افطار کی زینت بنتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔