خود گولی کھا کر شوہر اور بچوں کو بچا لیا ۔۔ مشکل حالات میں بہادری کی مثال قائم کرنے والی روشن بی بی کو عوام کا سلام

Public Salutes Heroic Mother Roshan Bibi On Her Bravery

پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے جس میں حسین مناظر، مہمان نواز لوگ اور تمام تر مشکلات کے باوجود آگے بڑھنے کی لچک ہے، لیکن اتنے سالوں بعد بھی ملک کے بہت سے خوبصورت علاقے وسائل کی کمی کی وجہ سے ناقابل رسائی ہیں۔ گلگت بلتستان میں فرقہ وارانہ تشدد ہے، کے پی کے میں دہشت گرد حملے اور پھر بلوچستان میں بلوچ عوام روز جہنم سے گزر رہے ہیں۔

دو بچوں کے ساتھ ایک اچھی زندگی کی تلاش میں گلگت بلتستان سے کراچی جانے والا ایک خاندان بھی حال ہی میں جہنم سے گزرا ہے۔

عشقمان سے تعلق رکھنے والی روشن بی بی کی کہانی جس نے دیامر کے علاقے ہڈور میں مسافر بس پر وحشیانہ حملے کے دوران اپنے دو بچوں اور شوہر کو بہادری سے بچاتے ہوئے چھ گولیاں کھائیں۔

روشن بی بی اور ان کے شوہر شاہ بلبل پر مشتمل خاندان اپنے دو بچوں کے ساتھ ملازمت کے بہتر مواقع کی تلاش میں کراچی منتقل ہو رہا تھا۔ وہ ایک بس میں سوار تھے جو دہشت گرد حملے کی زد میں آگئی۔

دوران حادثہ شاہ بلبل سو رہا تھا کہ اچانک روشن بی بی نے اسے اور اس کے دو بچوں کو ایک سیٹ کے نیچے دھکیل دیا۔ اور خود ان کی حفاظت کے لیے ان کے اوپر لیٹ گئی جس کے نتیجے میں اس کی پیٹھ (کمر) میں 6 گولیاں ماری گئیں۔

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر مسافر بس پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں گیارہ افراد جاں بحق جب کہ دو درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

روشن نے اپنے خاندان کو بچایا اور شاہ بلبل سے کہا کہ وہ بچوں کی دیکھ بھال کرے کیونکہ اسے گولی لگی تھی۔ اسے گلگت شہر کے ایک ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی ابتدائی سرجری کی گئی۔ وہ الحمدللہ زندہ بچ گئی ہیں اور اب وہ بہادری کی ایک زندہ مثال ہیں۔

عوام ان کی ہمت، حوصلے اور بہادری کو خوب سراہا رہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ روشن بی بی اس قوم کی ایک بہادر خاتون ہیں جنہوں نے اپنے گھر والوں کو بچانے کے لیئے اپنی جان تک داؤ پر لگا دی۔

Public Salutes Heroic Mother Roshan Bibi On Her Bravery

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Public Salutes Heroic Mother Roshan Bibi On Her Bravery and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Public Salutes Heroic Mother Roshan Bibi On Her Bravery to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1588 Views   |   11 Dec 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

خود گولی کھا کر شوہر اور بچوں کو بچا لیا ۔۔ مشکل حالات میں بہادری کی مثال قائم کرنے والی روشن بی بی کو عوام کا سلام

خود گولی کھا کر شوہر اور بچوں کو بچا لیا ۔۔ مشکل حالات میں بہادری کی مثال قائم کرنے والی روشن بی بی کو عوام کا سلام ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خود گولی کھا کر شوہر اور بچوں کو بچا لیا ۔۔ مشکل حالات میں بہادری کی مثال قائم کرنے والی روشن بی بی کو عوام کا سلام سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔