“ہمارا ایک چھوٹا 7 سال کا بیٹا ہے اور ہم اس سال سوئٹزرلینڈ چھٹیاں منانے جانے والے تھے۔ ٹکٹ وغیرہ بھی بک ہوگئے تھے لیکن جب ہم نے میڈیا پر پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھیں تو ہم سے رہا نہیں گیا۔ اگر چہ میں انگلینڈ میں پیدا ہوا اور وہیں پلا بڑھا ہوں لیکن انگلینڈ کی طرح پاکستان بھی میرا وطن ہے۔ میں اپنے لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے پاکستان واپس آگیا“
یہ کہنا ہے برطانوی نژاد شیزار علی کا۔ شیراز اور ان کی اہلیہ پریا رسول برطانیہ میں “احساس کیئر“ کے نام سے ضعیف لوگوں کی دیکھ بھال کا ادارہ چلاتے ہیں۔ انڈیپینڈینٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے شیراز نے بتاہا کہ کس طرح سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی تصاویر دیکھ کر ان کا دل پگھل گیا اور انھوں نے خاندان کے ساتھ چھٹیاں منانے کا ارادہ ترک کر کے ساری رقم سیلاب زدگان کو عطیہ کردی۔
ہزار پاؤنڈ سیلاب زدگان کو عطیہ کردیے
یہ رحم دل جوڑا اب تک 10 ہزار پاؤنڈ سیلاب زدگان کو عطیہ کرچکا ہ اس کے علاوہ 5 ہزار سے زائد مریضوں کو مفت علاج اور دواؤں کی سہلت بھی فراہم کرچکے ہیں۔ شیراز کی اہلیہ پریا رسول کا کہنا ہے کہ ان کے گھر والے اور رشتے دار بھی ان کا جذبہ دیکھ کر متاثر ہوئے اور انھوں نے بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے رقوم بھیجیں۔
خواتین کے لئے ادارہ
اس جوڑے کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ لوگ امداد پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے پیروں پر جلد دے جلد کھڑے ہوں اور اسی لئے انھوں نے “احساس اسکول“ کے نام سے ایسا ادارہ بنایا ہے جہاں غریب خواتین کو سلائی اور بیوٹیشن کے مفت کورسز کروائے جاتے ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Logon Ka Ahsas Watan Wapis Le Aya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Logon Ka Ahsas Watan Wapis Le Aya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
لوگوں کا احساس ہمیں وطن واپس کھینچ لایا۔۔ اس جوڑے نے پاکستانیوں کے لئے ایسا کیا کیا جو انسانیت کی مثال بن گیا؟
لوگوں کا احساس ہمیں وطن واپس کھینچ لایا۔۔ اس جوڑے نے پاکستانیوں کے لئے ایسا کیا کیا جو انسانیت کی مثال بن گیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لوگوں کا احساس ہمیں وطن واپس کھینچ لایا۔۔ اس جوڑے نے پاکستانیوں کے لئے ایسا کیا کیا جو انسانیت کی مثال بن گیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔