پولیس نے دوست کیساتھ پکڑا تو ڈر کے والد کو فون کر دیا۔۔ یاسر نواز نے جوانی کی عاشقی کے قصے سنا دیئے

یاسر نواز ایک شاندار پاکستانی اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں۔ یاسر نواز اپنی اہلیہ ندا اور فیملی کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل مواد بھی تیار کرتے ہیں۔ وہ کامیابی سے اپنا یوٹیوب چینل فرید نواز پروڈکشن چلا رہے ہیں جہاں وہ مختلف اور دلچسپ مواد پوسٹ کرتے ہیں۔

حال ہی میں، یاسر نے مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں شرکت کی۔ شو میں یاسر نواز نے اپنی جوانی کے دنوں میں کی جانے والی عاشقی کے بارے میں کھل کر بات کی۔

یاسر نواز نے کہا کہ، کالج کے دنوں میں ایک بار میں اپنی دوست کو والد کی گاڑی میں گھمانے کے لیے لے گیا۔ ہم سڑکوں پر گاڑی چلا رہے تھے جب پولیس نے ہمیں پکڑ لیا، میں کافی پریشان ہوگیا تھا، حالانکہ لڑکی تھوڑی بہادر تھی۔ پولیس نے ہمیں تھانے لے جانے کی کوشش کی جب میں نے ڈر کر اپنے ابو کو فون کیا اور بتایا کہ میں ایک دوست کے ساتھ ڈیٹ پر تھا۔

یہ سن کر پولیس والوں نے ہمیں چند لیکچر دیے کہ یہ کیا کر رہے تھے، یہ ایک اسلامی ملک ہے وغیرہ وغیرہ۔

یاسر نے ایک اور واقعہ سنایا کہ جب انہیں ان کے والد نے گرل فرینڈ کے ساتھ فون کال پر بات کرتے ہوئے پکڑ لیا تھا۔

یاسر نواز نے بتایا کہ، ایک بار میری فیملی باہر تھی اور میں نے لائٹس آن کیے بغیر کمرے میں جا کر اپنی گرل فرینڈ کو کال کرنے کا فیصلہ کیا۔ میں تقریباً بیس منٹ تک فون پر بات کرتا رہا، جب دروازے کے پاس سوئے ہوئے میرے والد نے میری توجہ حاصل کرنے کے لیے زور زور سے کھانسنا شروع کر دیا، میں نے گھبرا کے فون بند کر دیا۔

یاسر نواز کے مطابق، یہ ان کے والد کا انہیں بتانے کا طریقہ تھا کہ وہ لڑکی کے ساتھ ہونے والی تمام گفتگو کو سن رہے تھے۔

Yasir Nawaz Talks About His Early Affairs

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Yasir Nawaz Talks About His Early Affairs and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Yasir Nawaz Talks About His Early Affairs to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   707 Views   |   03 Sep 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 December 2024)

پولیس نے دوست کیساتھ پکڑا تو ڈر کے والد کو فون کر دیا۔۔ یاسر نواز نے جوانی کی عاشقی کے قصے سنا دیئے

پولیس نے دوست کیساتھ پکڑا تو ڈر کے والد کو فون کر دیا۔۔ یاسر نواز نے جوانی کی عاشقی کے قصے سنا دیئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پولیس نے دوست کیساتھ پکڑا تو ڈر کے والد کو فون کر دیا۔۔ یاسر نواز نے جوانی کی عاشقی کے قصے سنا دیئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔