نومبر میں کون سی سبزی اگائیں؟ جانیں مہنیوں کے حساب سے اگائی جانے والی سبزیاں اور ان کیلیئے بہترین کھاد کون سی ہے

اکثر لوگوں کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ ان کا پودا کیوں نہیں صحیح طریقے سے بڑھ رہا ہے، اور اگر بڑھ بھی رہا تو اس میں سبزیاں کیوں نہیں اگ رہی ہیں۔ تو اسکی سب کی اہم وجہ یہ ہے کہ ہر سبزی ہر موسم یا مہینے میں نہیں بڑھتی ہے بلکہ ان کے کچھ مخصوص مہینے ہوتے ہیں جن میں ان کی نشونما ہوتی ہے اور پھر وہ پھل اور سبزیاں پیدا کرتے ہیں۔

اب چونکہ سردیاں آرہی ہیں تو آج ہم آپ کو یہی بتائیں کہ ان مہینوں میں آپ کون سی سبزی اگا سکتے ہیں اور اسکے علاوہ کون سی کھاد آپ کے پودوں کیلیئے سب سے بہتریں ہے۔

ورمی کمپوسٹ:

ورمی کمپوسٹ کھاد آپ کو پورے پاکستان میں با آسانی مل سکتی ہے جس کی قیمت تقریباً 80 روپے کلو ہے، یہ ایک آرگینک کھاد ہے اور اس کے بہت سے فائدے ہیں۔

اس موسم میں لگائی جانے والی سبزیاں کون سے ہیں؟

ہر سبزی کا اپنا ایک مخصوص موسم ہوتا ہے جس میں اس کی پیداوار اچھی ہوتی ہے، اسلیئے جب بھی آپ گھر میں کوئی بھی سبزی اگانا چاہیں تو سب سے پہلے اس کے بارے میں جان لیں کہ وہ آپ کو فائدہ بھی دے دی گی یا پھر آپ صرف اپنا وقت اور محنت ضائع کر رہے ہیں۔

تو آئیے آپ کو ان سبزیوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو ان مہینوں میں اگائی جا سکتی ہیں

نومبر کے مہینے میں اُگائی جانے والی سبزیوں میں بروکلی (جو کہ ہرے رنگ کی پھول گوبھی کی شکل کی ہوتی ہے)، دھنیا، پودینہ، پالک، ساگ، میتھی، سلاد پتّہ، پیاز، ادرک، گوبھی، ہری مرچ، شملہ مرچ، آلو، شلجم، بینگن اور مٹر شامل ہیں۔
یہ وہ سبزیاں ہیں جو آپ ان مہینوں میں اگائیں گے تو اسکی اچھی پیداوار ہوگی۔

November Mein Kon C Sabzi Ugain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like November Mein Kon C Sabzi Ugain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for November Mein Kon C Sabzi Ugain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9043 Views   |   19 Nov 2022
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 October 2024)

نومبر میں کون سی سبزی اگائیں؟ جانیں مہنیوں کے حساب سے اگائی جانے والی سبزیاں اور ان کیلیئے بہترین کھاد کون سی ہے

نومبر میں کون سی سبزی اگائیں؟ جانیں مہنیوں کے حساب سے اگائی جانے والی سبزیاں اور ان کیلیئے بہترین کھاد کون سی ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نومبر میں کون سی سبزی اگائیں؟ جانیں مہنیوں کے حساب سے اگائی جانے والی سبزیاں اور ان کیلیئے بہترین کھاد کون سی ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔