کھٹے میٹھے کینو سب کو پسند ہوتے ہیں اور ہر کوئی ان کو مزے سے کھاتا ہے۔ خواتین کو تو کینو بہت زیادہ پسند ہوتے ہیں اور ہونے بھی چاہیئے کیونکہ یہ فٹنس اور بیوٹی دونوں کا کام کرتے ہیں۔ کینو میں کاربوہائیڈریٹ، فائبر، پروٹین، وٹامن اے، وٹامن بی، وٹامن سی، فولیٹ، تھائیمن، سٹرک ایسڈ، فاسفورس اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو کہ سکن پر گلو لانے کے لئے سب سے زیادہ اہم ہے۔ آج ہم آپ کو کینو کی 4 بیوٹی ٹپس بتانے جا رہے ہیں جو آپ کو پارلر کے خرچے سے بھی بچائیں اور جلد کے مسائل کو بھی کرے بائے بائے!
٭ کینو کا چھلکا چہرے پر رکھیں:
کینو کا چھلکا چہرے پر رکھیں اور کچھ دیر آنکھیں بند کرکے لیٹ جائیں۔ اس سے جلد کو سکون ملے گا کیونکہ اس کے چھلکوں میں انزائمل فائبرز پائے جاتے ہیں جو سکن کو ریلیکس کرنے میں آپ کی مدد دیتے ہیں، سارے دن کی ٹینشن کاموں کی فکر سے جلد پر لائنز اور بے چینی کے اثرات نظر آنے لگتے ہیں جن کو صرف کینو کے چھلکے سے ریلیکس کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے آپ کینو کھائیں اور چھلکے چہرے پر رکھ کر سوجائیں یا لیٹ جائیں اس سے سستا ریلیکسنگ مساج آپ کو کہیں نہیں ملے گا۔
٭ ایکنی کے لئے:
ایکنی سے پریشان خواتین اور مرد حضرات سب ہی نظر آتے ہیں تو جب تک کینو ہیں آپ بلکل پریشان نہ ہوں، آپ کے لئے کے-فوڈ میں آسان علاج موجود ہے۔ ایک کپ پانی میں دو چمچ کینو کا رس، ایک چٹکی چائے کی پتی اور دو پودینے کے پتے ڈال کر بلینڈ کریں اور پیسٹ کو چہرے پر لگالیں، یہ عمل روزانہ دن میں ایک مرتبہ کریں اور ایکنی پر کنٹرول پائیں۔
٭ بلیچ:
کے-فوڈ سے جانیں کینو بلیچ کرنے کا آسان طریقہ جو کرے آپ کا رنگ صاف اور بنائے آپ کو خوبصورت وہ بھی صرف 3 ہفتوں کے استعمال سے۔ ایک کینو کا رس نکالیں اس میں بس ایک چمچ دہی مکس کریں اور چہرے پر لگا کر مساج کریں اور 15 منٹ کے لیئے چھوڑ دیں۔ لیجیئے ہوگیا کینو کا بلینچ۔ بس سادے پانی سے چہرہ دھو کر گلاب کا عرق لگا لیں۔
٭ ریشز:
جلد پر ریشز پڑگئے ہیں تو یہ چھوٹی سی ٹپ کا استعمال کریں اور پائیں بہترین فائدہ وہ بھی کچھ ہی گھنٹوں میں۔ ایک چمچ کینو کے رس میں ایک چمچ سرسوں کا تیل مکس کریں اور جلد پر جہاں ریشز ہیں وہاں لگالیں۔ آپ دیکھیں گے کہ جلد ہی یہ ریشز ختم ہوجائیں گے اور خشک جلد بھی نرم و ملائم بن جائے گی۔
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Orange Face Pack and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Orange Face Pack to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.