Band Naak Kholne Ka Tarika
موسم کی تبدیلی، فلو یا نزلہ ہو ــــ سب سے زیادہ پریشانی اس وقت ہوتی ہے جب بچے رات کو بند ناک کی وجہ سے صحیح سانس نہیں لے پاتے۔ نہ نیند آتی ہے اور نہ ہی سکون ملتا ہے۔ اکثر والدین فوراً دوائیوں یا بھاپ کی طرف جاتے ہیں، لیکن کچھ گھریلو طریقے ایسے بھی ہیں جو نہ صرف آسان ہیں بلکہ بچوں کے لیے بالکل محفوظ سمجھے جاتے ہیں۔
انہی آزمودہ دیسی نسخوں میں سے ایک ہے اجوائن اور کافور کی گرم پوٹلی۔ یہ طریقہ برسوں سے استعمال ہوتا آ رہا ہے اور بند ناک کھولنے میں حیرت انگیز طور پر مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں یہ پوٹلی کیسے بنتی ہے اور کیسے استعمال کی جاتی ہے۔
پوٹلی بنانے کا طریقہ:
تھوڑی سی اجوائن کو توے پر صرف 1 منٹ ہلکا سا بھون لیں۔
ایک ململ کا کپڑا لیں اور اس میں بھنی ہوئی اجوائن ڈال دیں۔
اب اس میں 1 کافور کی چھوٹی گولی شامل کریں۔
کپڑے کو پوٹلی کی شکل میں باندھ لیں۔
استعمال کیسے کریں؟
سوتے وقت یہ پوٹلی بچے کی ناک کے قریب رکھ دیں۔
یا پھر بچے کو اس کی خوشبو ہلکی سی سونگھا دیں۔
خوشبو فوراً اثر کرتی ہے اور ناک کھلنے لگتی ہے۔
بڑوں کے لیے بھی یہ ٹپ اتنی ہی کارآمد ہے۔
یہ ٹپ اتنی مؤثر کیوں ہے؟
اجوائن کی گرم تاثیر اور خوشبو سانس کی بند نالی کھولتی ہے۔
کافور کی مہک بلغم کو ڈھیلا کرتی ہے۔
پوٹلی کی گرمائش سانس لینے میں فوری آرام دیتی ہے۔
اگر بچے کو الرجی یا سانس کی کوئی خاص بیماری ہو تو ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Band Naak Kholne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Band Naak Kholne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.