کیا واقعی آلو کھانے سے انسان موٹاپے کا شکار ہو جاتا ہے؟ جانیئے آلو کو اپنی غذا سے نکال دینے سے کیا کیا نقصانات ہو سکتے ہیں

آلو سے متعلق ہم سے ہمیشہ یہ کہاوت سنی ہے کہ آلو کھانے سے موٹے ہو جاتے ہیں، لیکن یہ صرف ایک کہاوت ہی ہے یا واقعی آلو کھانے سے انسان موٹا بھی ہو سکتا ہے؟ اس بات میں کتنی حقیقت ہے اور اگر آلو نہ کھائے جائیں تو کیا کیا نقصانات ہو سکتے ہیں آیئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

کیا آلو کھانے سے انسان موٹا ہو جاتا ہے؟

غذائی ماہرین کے مطابق جو افراد ڈائیٹنگ کا سوچتے ہیں وہ آلوؤں کو بھی اپنی غذا سے نکال دیتے ہیں وہ بلکل غلط کرتے ہیں کیونکہ حقیقت اس کہاوت سے مختلف ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ آلوؤں کی 173 گرام مقدار میں کیلوریز 161 جبکہ وٹامن بی 6، پوٹاشیم، کاپر، وٹامن سی، مینگنیز، فاسفورس، فائبر اور وٹامن بی 3 کی بھی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔
اس سے یہ بات تو واضح ہے کہ آلوؤں سے متعلق پائی جانے والی غلط فہمی بلکل غلط ہے کہ ان میں غذائیت نہیں ہوتی بلکہ یہ صرف موٹاپے کا سبب بنتے ہیں، اور آلو کھانا چھوڑ دینے سے یہ کہیں ثابت نہیں ہوتا ہے کہ اب انسان پتلا دبلا اور اسمارٹ ہو جائے گا البتہ اس کو چھوڑ دینے سے آپ کی غذائیت سے محروم ضرور ہو جاتے ہیں۔
فٹنس کے شوقین افراد کو ماہرین فٹنس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر آلو کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے جس سے یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ آلو ایک صحت بخش غذا ہے اور یہ کسی بھی لحاظ سے مضرِ صحت نہیں ہے۔

• آلو کھانے کے حیرت انگیز فوائد

آلوؤں کو آپ آلو کی چاٹ، آلو سے بنی سلاد، آلو کی ٹکیہ، بیک کیے ہوئے اور ابلے ہوئے آلوؤں سے کی شکل میں کھا سکتے ہیں ماہرین کے مطابق آلوؤں میں ایک ایسا منفرد ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ دماغی صحت کو بہتر بناتا ہے، جبکہ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ الزائمر کے مرض میں مبتلا افراد کو آلو کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے۔  
آلو میں پوٹاشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اور اس میں موجود یہ پوٹاشیم پٹھوں کو آرام پہنچاتا ہے اور ورزش سے یا تھکن سے متاثر ہونے والے پٹھوں کی مرمت کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ جم جانے والے اور بھاری ورزش کرنے والے افراد اُبلے ہوئے آلو کھاتے ہیں آلو کے استعمال سے ہڈیاں بھی مضبوط ہوتی ہیں کیونکہ اس میں کیلشیم بھی پایا جاتا ہے۔
جہاں آلو میں کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں وہیں اس میں فائبر بھی موجود ہوتا ہے جو کہ نظام ہاضمہ کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے، آلو کا استعمال کرنے سے بلڈ پریشر بھی متواز رہتا ہے۔

• خوبصورتی کے لئے آلو کا استعمال

یہی نہیں بلکہ آلو کھانے کے علاوہ بیوٹی ایجنٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے اس میں بلیچنگ خصوصیات موجود ہوتی ہیں اس میں موجود وٹامن سی جلد کو صاف شفاف اور بے داغ بناتا ہے اور قدرتی طور پر چہرے کے بالوں کو بلیچ کرتا ہے۔ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا خاتمہ کرنے کے لئے بھی آلو کے قتلے آنکھوں پر اور چہرے پر ملے جا سکتے ہیں یہ ایکنی کو چند ہی دنوں میں ختم کرتا ہے اور آنکھوں کی سیاہ رنگت دور کرنے کے لئے بہترین ہے۔

Kia Aloo Khane Se Insan Mota Ho Jata Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kia Aloo Khane Se Insan Mota Ho Jata Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kia Aloo Khane Se Insan Mota Ho Jata Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5564 Views   |   29 Sep 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

کیا واقعی آلو کھانے سے انسان موٹاپے کا شکار ہو جاتا ہے؟ جانیئے آلو کو اپنی غذا سے نکال دینے سے کیا کیا نقصانات ہو سکتے ہیں

کیا واقعی آلو کھانے سے انسان موٹاپے کا شکار ہو جاتا ہے؟ جانیئے آلو کو اپنی غذا سے نکال دینے سے کیا کیا نقصانات ہو سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا واقعی آلو کھانے سے انسان موٹاپے کا شکار ہو جاتا ہے؟ جانیئے آلو کو اپنی غذا سے نکال دینے سے کیا کیا نقصانات ہو سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔