پینٹ بٹر کھانے میں بہت ذائقہ دار ہوتا ہے اور کے-فوڈز میں بھی ہم نے آپ کو کچھ وقت پہلے اس کو گھر میں بنانے کی ریسیپی بتائی تھی اور اس کے ساتھ چند فوائد بھی بتائے تھے جو کہ آپ کی صحت کے لئے انتہائی مفید بھی ہیں مگر آج ہم خواتین کی بڑی مشکل کو آسان کرنے جا رہے ہیں کیونکہ پینٹ بٹر کے ایسے فوائد بھی موجود ہیں جن کے بارے میں آج سے پہلے آپ کو بھی معلوم نہیں ہوگا۔
اس بٹر سے فائدہ کیوں ہوتا ہے؟
پینٹ بٹر میں تانبا، سیلینیم، زنک، لوہا، کیلشیم، فاسفورس، سوڈیم، میگنیشیم ، پوٹاشیم، اور مینگنیز سمیت وٹامنز: بی 1 ، بی 2 ، بی 5 ، بی 9 ، پی پی ، ای ، کے ، ڈی اور کیولریز پائی جاتی ہیں۔ اب بتاتے ہیں کہ یہ گھر میں خواتین کسِ کِس طرح استعمال کرسکتی ہیں۔
کون سے منفرد فائدے ہوتے ہیں؟
٭ ویکس:
پینٹ بٹر سے آپ ویکس بھی کرسکتی ہیں تو اگر گھر میں موجود پینٹ بٹر کو آپ کھانے میں استعمال نہیں کر رہے تو ویکس کرلیں۔ اب ویکس کی جگہ آپ پینٹ بٹر ہاتھوں یا ٹانگوں پر لگالیں اور تھوڑی دیر بعد جینز کے کپڑے کو ایک انچ کاٹ لیں اور اس جگہ پر رکھ کر چسپاں کردیں بس پھر بالوں کی مخالف سمت میں کپڑے کو اتاریں لیجیئے ہوگیا ویکس ۔ اس ویکس کا ایک فائدہ آپ کو یہ ضرور ہوگا کہ اس سے بال جلدی نہیں آئیں گے اس کی وجہ اس مکھن میں موجود نائسن ذرات ہیں جو بالوں کے کھچنے پر اس جلد کے فولیکلز کو ہلکا کر دیتے ہیں جس سے بالوں کی جڑیں کمزور ہو جاتی ہیں۔
٭ دیواروں کے نشانات:
اگر آپ کے گھر کی دیواروں پر بچوں نے پینسل یا دیگر چیزوں کے نشانات لگائے ہوئے ہیں یا پھر چیونگ گم چپکا دی ہے تو اس جگہ پر پینٹ بٹر لگادیں اور کچھ دیر بعد نیم گرم پانی میں ایک کپڑے کو بھگو کر اس کپڑے سے دیوار صاف کرلیں لیجیئے تمام نشانات ختم ہو جائیں گے۔
٭ چمڑے کی چیزیں:
اگر آپ کی چمڑے کی جیکٹ یا کوور گندے ہو گئے ہیں او ان پر مٹی جم گئی ہے کیس طرح صاف نہیں ہو رہے ہیں تو پینٹ بٹر کو ایک کپڑے کی مدد سے ان چیزوں پر لگائیں اور پھر صاف کردیں اس سے چمڑے کی چمک واپس آ جاتی ہے۔
٭ فرنیچر:
گندے فرنیچر کو صاف کرنے کے لیئے ایک پیالے میں دو چمچ پینٹ بٹر نکالیں اور اس میں ایک چمچ سرکہ اچھی طرح مکس کرلیں اس پیسٹ کو فرنیچر پر لگائیں اور پھر 5 منٹ کے بعد رگڑ کر صاف کپڑے کی مدد سے فرنیچر کو صاف کرلیں۔
٭ دروازوں کے لاک:
دروازوں کے لاک جم گئے ہیں تو ایک چمچ پینٹ بٹر میں ایک چمچ سرسوں کا تیل مکس کریں اور ان میں لگا دیں، لاک بلکل صحیح ہو جائیں گے۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Peanut Butter Se Waxing Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Peanut Butter Se Waxing Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.