ان کو چائے پانی ملتا ہے کیونکہ۔۔ یاسر نواز نے ڈراموں پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا! دیکھیں

"مجھے لگتا ہے کہ ڈراموں پر منفی تبصرے کرنے والوں کو پیچھے سے چائی پانی دیا جاتا ہے تاکہ لوگ وہ ڈراما دیکھنے آئیں۔" یاسر نواز نے یہ انکشاف کرتے ہوئے اپنی بات ہنسی میں لپیٹ لی، لیکن یہ تبصرہ ان کے تجربات اور مشاہدات کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔

حال ہی میں، یاسر نواز فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، ٹرولنگ، اور شو بزنس کے بدلتے رجحانات پر بے باک گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب سوشل میڈیا پر تنقید اور مذاق انہیں ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیتا تھا۔ خاص طور پر ان کی اہلیہ ندا یاسر کے "فارمولہ کار" والے کلپ کے بعد، وہ شدید پریشانی کا شکار ہوئیں۔ لیکن اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے، یاسر نے ایک مزاحیہ ویڈیو بنا کر نہ صرف ندا کی پریشانی کم کی بلکہ خود کو بھی منفی باتوں سے دور رکھنے کا ہنر سیکھا۔

یاسر کا ماننا ہے کہ فلموں اور ڈراموں پر تبصرے اب ایک بزنس بن چکے ہیں۔ ان کے مطابق، فلموں پر فوری منفی تبصرے باکس آفس پر اثر ڈال سکتے ہیں، اس لیے ریویوز دینے والوں کو نئی فلم ریلیز ہونے کے کم از کم ایک ہفتے تک انتظار کرنا چاہیے۔ لیکن ڈراموں کی بات دوسری ہے۔ "جتنا برا ریویو ہوگا، اتنے زیادہ لوگ وہ ڈراما دیکھیں گے،" انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں کسی مخصوص تبصرہ نگار کا ذکر تو نہیں کیا، لیکن ان کے خیالات حالیہ ہفتوں میں سامنے آنے والے مختلف ریویوز اور شوز کی طرف اشارہ کرتے ہیں، جہاں نادیہ خان، عتیقہ اوڈھو، اور روبینہ اشرف جیسے تجربہ کار فنکار ڈراموں پر تبصرے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

یاسر نواز کی یہ بے ساختہ بات اور ان کے خیالات انڈسٹری کے بدلتے رنگ اور تبصروں کے اثرات کو سمجھنے کا ایک نیا زاویہ پیش کرتے ہیں۔ شاید وہ یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ تنقید کے پیچھے چھپی حقیقت کو سمجھنا اور اپنے کام پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہے۔

Yasir Nawaz Ka Dramon Par Tanqeed Karnay Walon Par Khula War

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Yasir Nawaz Ka Dramon Par Tanqeed Karnay Walon Par Khula War and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Yasir Nawaz Ka Dramon Par Tanqeed Karnay Walon Par Khula War to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   563 Views   |   07 Jan 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 January 2025)

ان کو چائے پانی ملتا ہے کیونکہ۔۔ یاسر نواز نے ڈراموں پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا! دیکھیں

ان کو چائے پانی ملتا ہے کیونکہ۔۔ یاسر نواز نے ڈراموں پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا! دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ان کو چائے پانی ملتا ہے کیونکہ۔۔ یاسر نواز نے ڈراموں پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا! دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔