وہ کیچپ بھی لے کر نہیں گئی ۔۔ بیوی کی کیچپ کا خیال رکھنے والا شوہر کہاں ملتا ہے؟ سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

فرائڈ آئٹمز ہوں یا کھانے کی دوسری چیزیں، پکوڑے ہوں یا سموسے، میکرونی ہو یا نوڈلز ان سب چیزوں کو کیچپ کے ساتھ کھانے کا مزہ ہی الگ ہے۔ آج تک شاید کسی نے کیچپ کا ذکر اتنا نہیں سنا ہوگا جتنا پچھلے پورے ہفتے میں سنا گیا ہے۔ اب تو لڑکیوں کو ایسا ہی دولہا چاہیے جو ان کی کیچپ کا بھی خیال رکھے ۔۔ ہے نا مزیدار دولہا ! ٹوئٹر پر 3 دن تک کیچپ ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ میں رہا اور پچھلے ہفتے سے فیس بُک پر بھی کیچپ کا نام خوب مشہور ہو رہا ہے۔

کیچپ بھی نہیں لے کر گئی وہ ! ڈرامہ سیریل حبس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں لڑکے نے لڑکی بھگا کر شادی کی اور پھر اس کا اتنا زیادہ خیال رکھ رہا ہے کہ پیزا کے ساتھ کیچپ نہیں لے کر گئی تو پریشان ہوگیا۔

اس کلپ پر صارفین نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شوہر تو یہ بھی سوچتے کہ بیگم کو بخار ہے اس سے تازہ روٹیاں نہ پکوائیں لیکن یہ ڈرامے میں شوہر کے کردار نے مارکیٹ میں نئے شوہر کی ورائٹی پیدا کردی ہے جس کی محبت میں کیچپ ایک اہم عنصر شامل گیا ہو۔ اس پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ کمال ہے بیوی کا غلام ایسا ہونا چاہیے جو لمحہ لمحہ فکر کرے اور اگر ماں باپ بیگم کو کچھ کہیں تو وہ میاں بیوی کی وکالت میں نکل پڑے۔ کمنٹ میں خاتون کہہ رہی ہیں یہاں میرے بندے کو یہ بھی خبر نہیں ہے کہ میں نے سالن کے ساتھ کچھ کھایا بھی ہے یا نہیں اور اس کو کیچپ کی پڑی ہے۔

نجی کیچپ بنانے والی کمپنی نے بھی کہا کہ: " جب سے یہ کیچپ کا ڈرامہ کلپ وائرل ہوا ہے ہماری سیلز میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ " البتہ وہیں کتنے ہی سوشل میڈیا صارفین ان پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاکستانی ڈراموں کے معیار کو جان بوجھ کر نچلے درجے پر رکھا جا رہا ہے تاکہ اپنائیت محسوس کرنے کے چکر میں لوگ ایسی چیزوں پر دھیان دیں جو محض ایک مذاق ہو۔

Wo Ketchup Bhi Le Kar Nhe Gai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Wo Ketchup Bhi Le Kar Nhe Gai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Wo Ketchup Bhi Le Kar Nhe Gai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2437 Views   |   13 Oct 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

وہ کیچپ بھی لے کر نہیں گئی ۔۔ بیوی کی کیچپ کا خیال رکھنے والا شوہر کہاں ملتا ہے؟ سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

وہ کیچپ بھی لے کر نہیں گئی ۔۔ بیوی کی کیچپ کا خیال رکھنے والا شوہر کہاں ملتا ہے؟ سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وہ کیچپ بھی لے کر نہیں گئی ۔۔ بیوی کی کیچپ کا خیال رکھنے والا شوہر کہاں ملتا ہے؟ سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔