ہر چیز بھول جاتے ہیں اور بال بھی جھڑتے ہیں.. زنک کی کمی سے جسم کو کیا نقصان ہوتا ہے؟ جانیں اس کو پورا کرنے کے طریقے

ہمارے جسم میں زنک کی کمی مختلف طریقوں سے ظاہر ہو سکتی ہے. جس کی اہم علامات مدافعتی نظام کی کمزوری، زخم کے بھرنے میں تاخیر، ناخنوں پر سفید نشان، بالوں کا گرنا، جلد کے مسائل، ذائقہ اور بو کا کم محسوس ہونا، بھوک کم لگنا، صحت مند وزن کو برقرار رکھنے میں دشواری کا سامنا کرنا،توجہ مرکوز کرنے میں مشکل اور یادداشت کے مسائل کے علاوہ زنک کی کمی تولیدی صحت کو بھی متاثر کرتی ہے. جس سے جنسی نشوونما میں تاخیر اور بانجھ پن جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

زنک سے بھرے کدو کے بیج خوراک میں شامل کرنے کے لیے بہترین ہیں. انھیں ناشتے میں سیریل کا دودھ کے ساتھ لے سکتے ہیں.

گائے کا گوشت اور پولٹری زنک کے بہترین ذرائع ہیں جو جسم میں زنک کی بہترین سطح کو برقرار رکھنے میں معاون ہیں۔

پھلیاں، دال، اور چنے پودوں پر مبنی زنک فراہم کرتے ہیں، جو سبزی خور افراد کے لیے بہترین ہے.

بادام اور کاجو میں بھی زنک پایا جاتا ہے. مٹھی بھر خشک میوہ جات کا روزانہ استعمال زنک کی کمی ہونے سے روکے گا.

زنک کی مقدار کو بڑھانے اور متوازن غذا کو فروغ دینے کے لیے اناج جیسے گندم، کوئنو اور جئی کھانا عادت بنا لیں.

Zinc Deficiency Symptoms And Tips

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Zinc Deficiency Symptoms And Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zinc Deficiency Symptoms And Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   636 Views   |   07 Mar 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 28 April 2024)

ہر چیز بھول جاتے ہیں اور بال بھی جھڑتے ہیں.. زنک کی کمی سے جسم کو کیا نقصان ہوتا ہے؟ جانیں اس کو پورا کرنے کے طریقے

ہر چیز بھول جاتے ہیں اور بال بھی جھڑتے ہیں.. زنک کی کمی سے جسم کو کیا نقصان ہوتا ہے؟ جانیں اس کو پورا کرنے کے طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہر چیز بھول جاتے ہیں اور بال بھی جھڑتے ہیں.. زنک کی کمی سے جسم کو کیا نقصان ہوتا ہے؟ جانیں اس کو پورا کرنے کے طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔