آگ بھی لگ سکتی ہے.. چند ایسی چیزیں جنھیں مائیکروویو میں رکھنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے

مائیکرو ویو لیا تو اسی لئے جاتا ہے کہ ضرورت کے وقت چیزوں کو فوری گرم کر لیا جائے لیکن کچھ چیزیں ایسی بھی ہوتی ہیں جن کو مائیکرو ویو میں رکھنا انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ لوگوں کو اس بارے میں پتا نہیں ہوتا اس لئے ہم آج اپنے قارئین کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

خالی برتن

دھات اور پلاسٹک کے بنے خالی برتن رکھ کر مائیکرو ویو چلانا انتہائی خطرناک ہے۔ مائی ریسیپیز ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ کے ریسرچ آرٹیکل کے مطابق اس طرح اوون کی تمام حرارت براہ راست برتن پر پڑتی ہے جس سے آگ لگ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ خالی مائیکرو ویو چلانے سے بھی یہی خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

صابن

صابن کو مائیکرو ویو میں رکھا جائے تو گرمی سے صابن کی نمی اور چربی پگھلنے لگتی ہے اور پورے اوون میں جھاگ بن جاتی ہے جس سے اوون خراب ہونے کا خطرہ ہوتا ہے اس کے علاوہ صابن پھٹ بھی سکتا ہے۔

پلاسٹک کی تھیلی اور کاغذ

سینڈوچز وغیرہ اکثر کاغذ اور پلاسٹک کی تھیلیوں میں لپٹے ہوئے دیے جاتے ہیں جنھیں ایسے ہی فریج میں رکھ دیا جاتا ہے اور جب کھانا ہو تو لفافے سمیت مائیکرو ویو میں رکھ دیا جاتا ہے جو بہت غلط طریقہ ہے۔ اس سے نہ صرف اوون آگ پکڑ سکتا ہے بلکہ تھیلی کے مضر اثرات بھی کھانے میں سرائیت کرجاتے ہیں۔

By Shahzad  |   In News  |   0 Comments   |   1522 Views   |   02 Sep 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about آگ بھی لگ سکتی ہے.. چند ایسی چیزیں جنھیں مائیکروویو میں رکھنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (آگ بھی لگ سکتی ہے.. چند ایسی چیزیں جنھیں مائیکروویو میں رکھنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.