اب گیس کا سلینڈر چلے 1 کے بجائے 2 مہینے.. جانیں خالی تیل کے ڈبے سے گیس بچانے کی آزمودہ ٹپس

سردی میں بار بار چائے بنتی ہے تو کبھی انڈے وغیرہ ابالے جاتے ہیں. اس طرح گیس کے سلینڈر کا خرچہ ڈبل ہوجاتا ہے. آج کے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو کچھ ایسے ٹپس دیں گے جس سے آپ ایک گیس کا سلینڈر 3 گنا زیادہ عرصے تک استعمال کرسکتے ہیں. تو چلیے دیر کس بات کی.

دالیں پکانے کے لئے ہمیشہ پریشر ککر کا استعمال کریں کیونکہ اس میں کھانا جلدی پکتا ہے اور گیس کی بچت ہوتی ہے. دال کے علاوہ سبزی بھی ککر میں پکائی جاسکتی ہے.

پیاز لال کرتے ہوئے چٹکی بھر نمک ڈال دیں تو پیاز جلدی لال ہوتی ہے. ایک ساتھ زیادہ پیاز کاٹ کر لال کر کے ائیر ٹائٹ جار میں محفوظ کر لیں. اس سے وقت کے ساتھ گیس کی بھی بچت ہوگی.

کوئی بھی میں چیز پکاتے ہوئے دیگچی کا ڈھکن ضرور لگائیں تاکہ کھانا جلدی پکے اور اضافی گیس خرچ نہ ہو.

کم کھانا پکانا ہے تو چھوٹے برتن کا استعمال کریں کیونکہ بڑا برتن گرم ہونے میں زیادہ وقت لیتا ہے جس سے گیس زیادہ خرچ ہوتی ہے.

چولہا بہت تیز نہ رکھیں کیونکہ کناروں سے بڑھی ہوئی آنچ کسی کام کی نہیں ہوتی اس سے صرف گیس کا زیاں ہوتا ہے.

روٹیاں پکاتے ہوئے بار بار پیڑے بنانے اور بیلنے میں وقت صرف ہوتا ہے جس سے گیس ضائع ہوتی ہے. روٹیاں بنانے سے پہلے ہی پیڑا بنا کر روٹی بیل کر رکھ لیں اور باری باری صرف سینکنے کا کام کریں تو گیس کی بہت بچت ہوتی ہے.

دن میں ایک ہی وقت میں دوپہراور شام کی روٹی بنا لیں اور ہاٹ پاٹ میں رکھ لیں. کھانا لگاتے ہوئے پکتے سالن کی دیگچی کے اوپر رکھ دیں یا مائیکرو ویو میں روٹی گرم کرلیں.

گھی یا تیل کا ٹین کا ڈبہ بہت کام کی چیز ہے. اسے گرم کر کے سارا گھی یا تیل نکال لیا اور تیز چھری گرم کر کے اوپر کا حصہ کاٹ لیں اور ڈبے کے اوپر دونوں جانب سوراخ کر کے کوئی اسٹیل کا تار ہینڈل وغیرہ لگا دیں. یہ ڈونگا پانی گرم کرنے کے لیے بہترین ہے کیونکہ اس کے نیچے کا حصہ عام ڈونگوں کی نسبت پتلا ہوتا ہے. پانی جلدی گرم ہوتا ہے اور گیس بھی بچ جاتی ہے. اس ڈونگے کو آلو اور انڈے ابالنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے.

آلو ابالنا ہو تو پہلے اسے کاٹ کر دو ٹکڑے کر لیں اس کے بعد ابالیں اس طرح آلو کم وقت میں گل جاتا ہے.

فریج سے نکال کر کوئی بھی چیز فوراً چولہے پر نہ رکھیں بلکہ 10، 15 پندرہ منٹ باہر رکھ کر نارمل ٹمپریچر پر آنے دیں تاکہ چیز آسانی سے گرم ہو جائے اور گیس زیادہ خرچ نہ ہو.

How To Save Gas Cylinder With Empty Oil Bottle

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like How To Save Gas Cylinder With Empty Oil Bottle and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Save Gas Cylinder With Empty Oil Bottle to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1779 Views   |   01 Dec 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اب گیس کا سلینڈر چلے 1 کے بجائے 2 مہینے.. جانیں خالی تیل کے ڈبے سے گیس بچانے کی آزمودہ ٹپس

اب گیس کا سلینڈر چلے 1 کے بجائے 2 مہینے.. جانیں خالی تیل کے ڈبے سے گیس بچانے کی آزمودہ ٹپس ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اب گیس کا سلینڈر چلے 1 کے بجائے 2 مہینے.. جانیں خالی تیل کے ڈبے سے گیس بچانے کی آزمودہ ٹپس سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔