ہارمونز سمیت خواتین کی مختلف بیماریوں کا علاج ڈاکٹر بلقیس نے کیا بتایا؟ جانیں

خواتین کے ساتھ صحت سے متعلق مسائل دن نہ دن خطرناک ہوتے جا رہے ہیں اور ہارمونز کے نظام میں بگاڑ کی وجہ سے ان میں بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں جو کہ مستقبل میں جان لیوہ بھی ثابت ہوتے ہیں۔ اس لئے خواتین کو چاہیئے کہ وہ اپنے اندر ہونے والی ہر تبدیلی اور تکلیف سے متعلق اپنے معالج سے ضرور مشورہ لیں تاکہ وہ صحت مند رہ سکیں ۔
ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس کے مطابق '' آج کل خواتین میں PCOS یعنی Polycystic Ovaries Syndrome کی بیماری بہت عام ہے جوکہ ہارمون کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ غیر متوازن غذا ہے کیونکہ ہم جو ہم کھاتے ہیں وہی جسم پر اثر نظر آتا ہے۔ وہی غذا ہمارے خون کا حصہ بنتی ہے اور اسی وجہ سے بیماریاں بنتی ہیں“-
آج کل لڑکیاں کھانے میں دودھ کا استعمال نہیں کرتیں، نہ سالن والی غذاؤں کو زیادہ استعمال کرتی ہیں اور نہ ورزش کرتی ہیں۔ یہ وہ عوامل ہیں جن کی وجہ سے کیلشئیم اور پروٹین کی کمی تو ہوتی ہی ہے ساتھ ہی ہارمونز میں بھی بگاڑ پیدا ہوتا ہے جو کہ بانج پن کی وجہ بنتے ہیں۔

ٹپ 1 :

اس مسئلے کا حل بتاتے ہوئے ڈاکٹر بلقیس نے ایک ٹپ بھی بتائی: '' خواتین کو چاہیے کہ میتھی کا استعمال زیادہ کریں چاہے کھانے میں کھائیں یا قہوہ بنا کر پیئیں۔ کیونکہ ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے ہی بانجھ پن پیدا ہوتا ہے اور میتھی میں ہارمونل انزائمز پائے جاتے ہیں جو اس مسئلے کے حل میں مفید ہے''۔

ٹپ 2 :

اس حوالے سے ایک اور ٹپ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ: ''مخصوص ایام میں بے قاعدگی بھی اگر ہو جائے تو ایسی خواتین بینگن کا استعمال کریں اس کے علاوہ جامن کے پتوں کا قہوہ بنا کر پئیں''- یہ دونوں اجزاء پی سی او جیسے مسائل کو ختم کرنے اور ماہواری کی پیچیدگیوں کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔

ٹپ 3 :

وہ خواتین جو ان اندرونی مسائل کی وجہ سے بے اولاد ہیں ان کو چاہیئے کہ وہ '' مولی کے بیج '' روزانہ رات کو سونے سے قبل نیم گرم پانی سے کھا کر سوئیں، یہ ایک قدرتی سبزی ہے جو حمل کے ٹہر میں ان کے لئے مفید ثابت ہوتی ہے کیونکہ اس میں ایسے انزائمز ہوتے ہیں جو اووری اور نظامِ حمل کے افعال کو طاقت دینے کا کام کرتے ہیں۔

Hormones Or Khawateen Ki Mukhtalif Bimarion Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hormones Or Khawateen Ki Mukhtalif Bimarion Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hormones Or Khawateen Ki Mukhtalif Bimarion Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Naseeb  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6747 Views   |   03 Mar 2022
About the Author:

Naseeb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Naseeb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 December 2024)

ہارمونز سمیت خواتین کی مختلف بیماریوں کا علاج ڈاکٹر بلقیس نے کیا بتایا؟ جانیں

ہارمونز سمیت خواتین کی مختلف بیماریوں کا علاج ڈاکٹر بلقیس نے کیا بتایا؟ جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہارمونز سمیت خواتین کی مختلف بیماریوں کا علاج ڈاکٹر بلقیس نے کیا بتایا؟ جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔