وہ میری بچپن کی محبت تھی پر کوئی اور بیاہ لے گیا ۔۔ من پسند لڑکی سے شادی کے انتظار میں 40 سال سے کنوارہ رہنے والا بوڑھا پاکستانی

محبت میں مرد اکثر چھوڑ جاتے ہیں یہ آپ نے سنا ہوگا مگر ایک ایسا پاکستا نی بھی ہے جو 40 سال سے کنوارہ بیٹھا ہوا ہے۔ اس شخص کا نام ہے حبیب اللہ خان جو کہ میانوالی کا رہائشی ہے اور اس کی عمر 60 سال ہے۔

کہتا ہے کہ میری محبت سچی تھی اور اسے پانا چاہتا تھا مگر ایسا نہ ہو سکا ۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ والد کہتے تھے کہ خاندان میں ہی شادی کرنی ہے باہر کی لڑکی کی تو مجھ سے بات کرو ہی نہیں۔

یہ ناکام عاشق کہتا ہے کہ ہم اسکول کے زمانے میں ایک دوسرے سے ملے اور پھر وقت کے ساتھ ساتھ محبت کا جذبہ پروان چڑھا تو وہ اور میں ہمیشہ ایک ساتھ رہنے کی کوشش کرتے۔

لیکن اگر وہ گھر سے دور کہیں رشتےدار کے پاس چلی جاتی یا پھر کسی کام سے کسی اور جگہ جاتی تب بھی میں اس کے پیچھے پیچھے چلا جاتا۔ کچھ سیکنڈ بھی اس کے بغیر نہیں گزار سکتا تھا۔

مگر قیامت تو مجھ پر اس وقت ٹوٹی جب اس کی شادی ہو گئی یہی نہیں والدین کے منع کر دینے کے بعد بھی میں نے والدین کو راضی کرنے کی کوشش کی مگر وہ نہ مانے اور میری آنکھوں کے سامنے اسے کوئی اور لے گیا۔

یہی نہیں جب ڈیرھ سال بعد اسے دیکھا تو اس کی گود میں ایک بچہ تھا تو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں رہا۔

پھر اس کے گھر جا کر اس کی والدہ سے پوچھا جب معلوم ہوا کہ جی ہاں وہ اپنی دنیا میں بہت آگے جا چکی ہے اور اب اس کا ایک بچہ بھی ہے۔ اس کے علاوہ محبت اتنی پاک تھی کہ اس کے جانے کے بعد بھی یقین نہیں آ رہا تھا کہ اب میں اکیلا رہ گیا ہوں اور ہر وقت اس کے خیالوں میں کھویا رہتا جس کی وجہ سے میری کئی نوکریاں گئیں۔

اتنا سب کچھ ہو جانے کے بعد بھی اس کی یاد دل و دماغ سے جاتی نہیں تھی اس لیے کئی مرتبہ اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا کوئی نہ کوئی بچا لیتا تھا اس کے علاوہ 1 ہفتہ کفن بھی پہن کر رکھا تھا اس کےعلاوہ اور بھی بہت کچھ کیا تاکہ اسے بھول سکوں مگر آج تک نہیں بھول سکا۔

Wo Meri Bachpan Ki Mohabbat Thi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Wo Meri Bachpan Ki Mohabbat Thi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Wo Meri Bachpan Ki Mohabbat Thi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   7198 Views   |   23 Dec 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

وہ میری بچپن کی محبت تھی پر کوئی اور بیاہ لے گیا ۔۔ من پسند لڑکی سے شادی کے انتظار میں 40 سال سے کنوارہ رہنے والا بوڑھا پاکستانی

وہ میری بچپن کی محبت تھی پر کوئی اور بیاہ لے گیا ۔۔ من پسند لڑکی سے شادی کے انتظار میں 40 سال سے کنوارہ رہنے والا بوڑھا پاکستانی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وہ میری بچپن کی محبت تھی پر کوئی اور بیاہ لے گیا ۔۔ من پسند لڑکی سے شادی کے انتظار میں 40 سال سے کنوارہ رہنے والا بوڑھا پاکستانی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔