انکے والد پاکستانی ہیں لیکن بیٹی انڈیا میں کام کرتی ہیں ۔۔ بھارتی اداکارہ تبو کس مشہور پاکستانی اداکار کی بیٹی ہیں؟

آپ نے یہ تو بہت سنا ہو گا کہ اس اس پاکستانی اداکار نے انڈیا کی فلمیں میں کام کیا مگر آج ہم یہ بتائیں گے انڈیا کی مشہور ادکارہ تبو اور انکی بہن فرح ناز کس مشہور پاکستانی اداکارکی بیٹیاں ہیں، اور ایسا کیا ہوا کہ یہ بھارت پہنچ گئیں۔
تو ماجرا یہ ہے کہ تبو اور انکے والد جمال ہاشمی ایک مشہور پاکستانی اداکار تھے، یہ فلم انڈسٹری میں ایسے آئے۔

جب پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامی گرامی پروڈیوسر، ڈائریکٹر علی آفان صدیقی صاحب ک ایک نیا چہرہ تلاش کر رہے تھے وٓ کچھ دنوں بعد انہیں جمال مل گیا۔ جیسے ہی ان سے انکی پہلی فلم راز کراوائی گئی تو انکا فلمی دنیا میں نام جمیل رکھ دیا گیا۔

انکی یہ فلم 1970 میں منظر عام پر آئی جو بہت زیادہ مشہور ہوئی تاہم اسی کے بعد انہوں نے بھارت کے حیدرآباد کی مسلمان فیملی میں رضوانہ نامی عورت سے شادی کر لی۔

یہ مسلمان فیملی ماضی کی مشہور بھارتی اداکارہ شبانہ عاظمی کی رشتے دار تھی، جمیل کی بیوی رضوانہ ایک اسکول ٹیچر تھیں۔ شادی کے بعد یہ جوڑی پاکستان آ گئی اور لاہور میں رہنے لگی مگر اپس میں بہت جھگڑے ہوا کرتے تھے پر جمیل منا کر بھی لے آتے تھے اپنی بیوی کو مگر ایک وقت ایسا آیا کہ ان میں طلاق ہو گئی اور اس وقت تک جمیل بھی پاکستانی فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر حیدرآباد شفٹ ہو چکے تھے۔

بتایا یہ جاتا ہے کہ انہوں نے فلم انڈسٹری اس لیے چھوڑی کے ضدی تھے اور کام کافی عرصے سے مل نہیں رہا تھا۔لیکن اب بات کرتے ہیں دونوں بہنوں کی تو تبو کی بڑی بہن فرح ناز کی پیدائش تقریباََ سن 1962 یا پھر 1963 کی ہے اور یہ جیسے ہی جوان ہوئی بھارتی فلموں میں کام کرنا شروع کر دیا اور اپنے مختلف اسکینڈلز، بے باک طریقے سے رہنا اور دیگر وجوہات کی وجہ سے یہ بہت مشہور ہو گئیں۔

مگر یہ بات جمیل کو پسند نہ تھی اور وہ اپنی بیٹیوں کو بھی چھوڑ کر ایک گمنامی کی زندگی گزارنے لگا اور حیدرآباد میں ہی ایک ہوٹل چلا کر اپنا گزر بسر کرنے لگا۔ مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق فرح نے کچھ وقت بعد اپنے والد کو ڈھونڈھا اور انہیں اپنے ساتھ لے کر جانا چاہا مگر وہ نہیں گئے۔

کیونکہ انکی ایک ہی بات تھی کہ فلمی دنیا میں لڑکیوں کا کام نہیں اور وہ اپنے گھر کی عورتوں کے فلموں میں کام کرنے کیخلاف ہیں۔

اب بات کرتے ہیں تبو ان کا اصل نام تبسم فاطمہ ہاشمی ہے وہ 4 نومبر 1971 کو پیدا ہوئیں، انہوں نے مختلف زبانوں میں کام کیا جیسا کہ انگلش، تامل، تلگو، ہندی، بنگالی، ملیالم اور مراٹھی وغیرہ وغیرہ۔انکی سب سے مشہور فلم "ہم ساتھ ساتھ ہیں " ہے۔

In Ke Walid Pakistani Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like In Ke Walid Pakistani Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for In Ke Walid Pakistani Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   19905 Views   |   02 Jan 2023
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

انکے والد پاکستانی ہیں لیکن بیٹی انڈیا میں کام کرتی ہیں ۔۔ بھارتی اداکارہ تبو کس مشہور پاکستانی اداکار کی بیٹی ہیں؟

انکے والد پاکستانی ہیں لیکن بیٹی انڈیا میں کام کرتی ہیں ۔۔ بھارتی اداکارہ تبو کس مشہور پاکستانی اداکار کی بیٹی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انکے والد پاکستانی ہیں لیکن بیٹی انڈیا میں کام کرتی ہیں ۔۔ بھارتی اداکارہ تبو کس مشہور پاکستانی اداکار کی بیٹی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔