6 ماہ کی تھی جب والد نے پھوپھو کے حوالے کر دیا۔۔ ڈاکٹر بلقیس کو ان کی والدہ سے کیوں الگ کیا گیا؟ بتاتے ہوئے جذباتی ہو گئیں

ڈاکٹر بلقیس جلد اور بالوں کی ماہر ہیں اور وہ مارننگ شو دیکھنے والوں میں بہت مشہور ہیں۔ ہم نے انہیں کئی لائیو شوز میں لاتعداد بار دیکھا ہے۔ وہ اپنا کلینک بھی چلاتی ہیں اور وہ بالوں، ناخنوں اور جلد کے لیے ریمیڈیز اور ٹپس بھی شیئر کرتی ہے۔

وہ ایک خوش مزاج شخصیت کی مالکن ہیں لیکن ان کی زندگی سے جڑی افسوسناک کہانی بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے مدیحہ نقوی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی سے کچھ انکشافات کئے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کا انکی والدہ کے ساتھ تعلقات کیسے تھے تو وہ جذباتی ہوگئیں کیونکہ اس سوال کے جواب کے پیچھے ایک دکھ بھری کہانی تھی۔

ڈاکٹر بلقیس نے بتایا کہ، جب وہ صرف 6 ماہ کی تھیں تو ان کے والد نے انہیں اپنی ماں کی گود سے لے کر پرورش کے لیے اپنی بہن کے حوالے کر دیا تھا کیونکہ چترال میں جہاں وہ لوگ رہتے تھے وہاں پڑھائی لکھائی کی خاص سہولیات موجود نہیں تھیں۔ لہذا، ان کی پرورش ان کی پھوپھو نے کی اور شہر میں ہی پران کی تعلیم مکمل ہوئی۔ جب وہ گیارہویں جماعت میں تھیں تو ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا۔ لہذا، وہ اپنی پوری زندگی میں صرف ایک سال کا وقت اپنی ماں کے ساتھ گزار سکی تھیں۔ اسلیئے ان کا اپنی ماں کے ساتھ کبھی ایسا رشتہ قائم نہیں ہوا جیسا ماں بیٹی میں ہوتا ہے۔

Dr Bilquis Reveals Her Relationship With Her Mother

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dr Bilquis Reveals Her Relationship With Her Mother and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dr Bilquis Reveals Her Relationship With Her Mother to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   2007 Views   |   01 Oct 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

6 ماہ کی تھی جب والد نے پھوپھو کے حوالے کر دیا۔۔ ڈاکٹر بلقیس کو ان کی والدہ سے کیوں الگ کیا گیا؟ بتاتے ہوئے جذباتی ہو گئیں

6 ماہ کی تھی جب والد نے پھوپھو کے حوالے کر دیا۔۔ ڈاکٹر بلقیس کو ان کی والدہ سے کیوں الگ کیا گیا؟ بتاتے ہوئے جذباتی ہو گئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 6 ماہ کی تھی جب والد نے پھوپھو کے حوالے کر دیا۔۔ ڈاکٹر بلقیس کو ان کی والدہ سے کیوں الگ کیا گیا؟ بتاتے ہوئے جذباتی ہو گئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔