7 Good Habits for Children

سات عادتیں جو اپنے بچوں کو ضرور سکھائیں
اکثر بچے بھری محفل میں ایسی حرکت کردیتے ہیں کہ والدین کو انتہائی شرمندگی ہوتی ہے لہذا ضروری ہے کہ والدین بچوں کو ایسی باتیں سکھائیں جن پر عمل کرکے بچے بہت اچھی زندگی گزار سکیں۔
بچپن کی سیکھی ہوئی باتین تمام عمر ان کے ساتھ رہیں گی ۔

نماز اور دُعا :
اپنے بچوں کو باقاعدگی سے نماز کا کہیں اور اللہ تعالی کے آگے جھکنے کا کہیں اور اس سے مانگنے کی عادت ڈالیں ۔ اس طرح وہ ناصرف بظاہر صاف ستھرے رہیں گے بلکہ ان کا باطن بھی نکھرے گا۔

سب کی عزت کریں :
بچوں کو یہ بتائیں کہ صرف بڑے لوگوں سے تمیز سے پیش نہیں آنا بلکہ اپنے ہم جولیوں کے ساتھ بھی تمیز سے رہنا ہے ۔ انہیں یہ بتائیں کہ دوسرے لوگ جیسا بھی سلوک کریں لیکن انہیں ہمیشہ تمیز سے پیش آنا ہے ۔

صفائی نصف ایمان ہے :
ہمارے مذہب نے بات چودہ سو سال پہلے ہی بتادی تھی لہذا یہ بہت ضروری ہے کہ آپ بچوں کو اس بات کے بارے میں بار بار بتائیں اور یقینی بنائیں کہ وہ آپ کی بات پر عمل کر رہے ہیں ۔

خودمختاری دیں :
بچوں پر نظر رکھنا ایک قدرتی اور اچھا عمل ہے لیکن ہر وقت ساتھ ساتھ رہنے سے بچوں میں خود اعتمادی کی کمی ہوتی جاتی ہے ۔اس لئے ضروری ہے کہ بچوں کو خود اعتمادی دیں اور ان پر بھروسہ کریں ، آہستہ آہستہ خود مختار ہونے کے ساتھ پر اعتما د ہوجائیں گے ۔

اچھی غذا کھانے کی عادت :
اچھی غذا کھانے کی عادت بچپن سے ہی بنتی ہے ۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ جو والدین بچپن میں اپنے بچوں کی غذائی ضرورتیا ت کا خیال نہیں رکھتے اور عادات کو بہتر نہیں بناتے ان کے بچوں کی بقیہ عمر میں یہ عادات پختہ ہوجاتی ہیں ۔ اس لیے ضروری ہے کہ اپنے بچوں کو ہمیشہ غذائیت والے کھانوں کی عادت ڈالیں ۔

کوشش کرنے میں کامیابی ہے :
اپنے بچوں کو یہ کہہ کر مت ڈرائیں کہ وہ فیل ہوجائیں گے بلکہ یہ کہیں کہ انہیں کوشش اور محنت کرنی ہے اور اسی کوشش اور لگن کی بنیاد پر وہ کامیاب ہوں گے ۔ اگر ایک بار ناکامی ہوبھی جائے تو دلبرداشتہ نہیں ہونا بلکہ مزید محنت اور کوشش کرنی ہے ۔

پیسوں کو دھیان سے استعمال کریں :
اپنے بچوں کو اوائل عمر ی میں پیسہ دینا کوئی خاص اچھی عادت نہیں لیکن جب انہیں پیسے دیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ اس کا بہترین استعمال کریں ۔ اگر وہ لاپرواہی سے کام لیں تو انہیں سمجھائیں کہ پیسے کا استعمال دانش مند ی سے کریں ۔ آج کی ان کی عادات ساری عُمر اِن کے ساتھ رہے گی ، لہذا اس میں ہرگز کوتاہی مت برتیں ۔

One of the core responsibilities of fostering your child is to teach them good habits. As children grow, they adopt the things and habits that were taught to them. There are lots of things to teach kids but there are 7 things that you must make them habitual of. These things would not only help develop their personality but also help them grow as a sensible and sane human being.

Whether your child is under the school age or goes to school, you can start telling them to follow best habits as described here by KFoods.com.

Here is the list of 7 habits to tell your children.

Good Habits For Child

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Good Habits For Child and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Good Habits For Child to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Tips and Totkay  |   2 Comments   |   43906 Views   |   20 Feb 2018

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 November 2024)

very good things to tell to our children. Really, giving good foster to our children is the responsibility of all parents. I agree with all these 7 habits that kfoods shared.

  • Aiza Ahmed,

all habits are perfect. My kids offer namaz, they obey to me and their mother, they respect elders and do not misbehave. They are very good boys.

  • Adil Naseem,

7 Good Habits for Children

7 Good Habits for Children ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 7 Good Habits for Children سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔