دمہ میں ہلدی کیوں مفید ہے؟ جانیں ہلدی کے فوائد و استعمالات جو دے آپ کو اس مرض سے نجات!

دمہ ایک تکلیف دہ مرض ہے جس میں آپ کو ہر وقت ہی سانس کی تکلیف رہتی ہے کیونکہ اس میں پھیپھڑوں کو ہوا دینے والی نالیوں کے پٹھوں میں سوزش ہوجاتی ہے اور یوں گلے میں بھی خراش رہتی ہے اور آواز بھی کبھی صحیح اور کبھی خراب رہنے لگتی ہے۔ نزلہ زکام اور کھانسی بھی ہر وقت رہتی ہے جس کی وجہ سے پھیپھڑوں کے اندر بلغم بھی جمع ہو جاتا ہے اور کبھی پھیپھڑوں میں خشکی ہونے کی وجہ سے سانس کی سوزش ذدہ نالیاں تنگ ہوجاتی ہیں اور سانس رک رک کر آنے لگتا ہے اور ٹھنڈ کے موسم میں تو زیادہ پریشانی ہوتی ہے۔

لیکن اگر آپ چاہتے ہیں کہ اس موسم میں دمہ کی تکلیف کنٹرول میں رہے اور آپ سکون میں رہ سکیں تو ہم آپ کو بتادیں کہ اس کا علاج بھی آپ کے گھر میں ہی موجود ہے اور وہ صرف ایک ہلدی میں پوشیدہ ہے۔

تحقیق کے مطابق: '' ہلدی میں بیشماراینٹی آکسیڈینٹ، کرکومن مرکب، قدرتی اینٹی اینفلامیٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں جوکہ دمہ کے مرض کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں''۔ ہلدی کس طرح دمہ میں مفید ہے؟

1. اینٹی مائکروبیل:
ہلدی میں کرکومین پایا جاتا ہے جو اینٹی مائکروبیل خواص رکھتا ہے جو سانس کی نالی کے انفیکشن کو بڑھنے سے روکتا ہے۔

2. اینٹی سوزش:
ہلدی خون کی نالیوں کو مضبوط بنانے میں مفید ہے جوکہ پھیپھڑوں میں ہوا کے بہاؤ کو بہتر بناتے ہیِ جس کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری اور پھیپھڑوں میں سوجن کم ہوتی ہے۔

3. اینٹی آکسیڈینٹ:
سانس کی نالی میں سوزش نائٹرک آکسائڈ کے بڑھنے کی وجہ سے بھی ہوتی ہے۔اور ہلدی میں شامل کرکیومن سوزش اور سانس کے مسائل کو کنٹرول کرتا ہے۔

اس کو کس طرح استعمال کیا جائے؟
ہلدی کو دمہ کے لئے استعمال کرنے کے چند طریقے درج ذیل ہیں:

• کھانے میں استعمال:
اپنے روزمرہ کے کھانوں میں ہلدی کا استعمال لازمی کریں یہ سب سے آسان طریقہ ہے ہلدی سے فائدہ اٹھانے کا کیونکہ ہلدی کھانے میں ذائقہ کے ساتھ ساتھ دمہ کے امراض کو بھی دور کرنے میں مدد دیتی ہے۔

• چائے:
ہلدی کی چائے بنانے کا طریقہ آسان ہے جس میں آپ کو صرف ایک چمچ ہلدی اور ایک کپ پانی چاہئیے اس کو ابالیں اور نیم ٹھنڈا ہونے پر پی لیں۔ اس سے آپ کا سانس جلد بحال ہوگا اور سوزش کی تکلیف بھی کم ہوگی۔

• شہد کے ساتھ:
شہد میں الرجی اور دیگر امراض سے بچنے کے لئے شفاء موجود ہے اور ہلدی کے ساتھ شہد کو استعمال کرنا جسم کے نہ صرف دیگر مسائل میں کارآمد ہے بلکہ دمہ میں سستی دوائی بھی سمجھی جاتی ہے۔ ا س کے لئے آپ ایک چمچ پسی ہوئی ہلدی پر ایک چمچ شہد ڈال کر کھائیں اور نیم گرم پانی پی لیں۔ا س کا استعمال روزانہ کریں تاکہ آپ کو نزلہ زکام سے بھی نجات مل سکے۔

Haldi Se Dama Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Haldi Se Dama Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Haldi Se Dama Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9746 Views   |   15 Oct 2020
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 01 May 2024)

دمہ میں ہلدی کیوں مفید ہے؟ جانیں ہلدی کے فوائد و استعمالات جو دے آپ کو اس مرض سے نجات!

دمہ میں ہلدی کیوں مفید ہے؟ جانیں ہلدی کے فوائد و استعمالات جو دے آپ کو اس مرض سے نجات! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دمہ میں ہلدی کیوں مفید ہے؟ جانیں ہلدی کے فوائد و استعمالات جو دے آپ کو اس مرض سے نجات! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔