سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کے 5 زبردست ٹوٹکے

خوبصورت آنکھیں ہماری شخصیت کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں کیونکہ دل کی بات اکثر آنکھیں کہہ جاتی ہیں ایسے میں یہ ضروری ہے کہ اپنی آنکھوں کا خیال رکھا جائے تاکہ یہ خوبصورت بھی رہیں اور ساتھ ہی آنکھوں کی خوبصورتی کو ماند کرنے والے سیاہ حلقے بھی آپ کی خوبصورتی کو متاثر نہ کرسکیں۔
کسی کو بھی اپنے چہرے پر یہ گہرے سیاہ حلقے اچھے نہیں لگتے اور ان کو میک اپ سے بھی چھپانا مشکل ہوجاتا ہے۔ مگر آنکھوں کے گرد یہ سیاہ حلقے کیوں بنتے ہیں؟ اس کی وجہ نیند کی کمی، تھکاوٹ، تناﺅ، ہارمون میں عدم توازن اور پانی کی کمی بھی آنکھوں کے گرد ان حلقے بناتی ہے۔
اب ان حلقوں سے آپ بھی پریشان ہیں تو ہم لائے ہیں آپ کے لئے چند ایسے مفید نسخے جو آپ کوبھی فائدہ پہنچائیں گے:

• کھیرے:

کھیرا قدرتی طور پر ٹھنڈا ہوتا ہے اور یہ کالے گھیروں کو ختم کرنے کے لیئے سب سے زیادہ مفید سمجھا جاتا ہے۔ اس کے سلائس کاٹ کر بیس منٹ آنکھوں کے اوپر رکھ کر لیٹ جائیں اور جب ٹھنڈک ملنا رک جائے تو اس کو ہٹا کر پھینک دیں۔ روزانہ بیس سے تیس منٹ یہ عمل کرنے سے آپ کی آنکھیں بھی ٹھنڈی رہیں گی اور کالے گھیرے بھی کنٹرول میں آجائیں گے۔

• آلو:

آلو ایک بلیچنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے اور جلد کی خراب رنگت کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ کالے گھیروں کو ختم کرنے میں بھی مفید ہے۔ اس کے لیئے آپ ایک آلو کا رس نکال کر روئی کی مدد سے آنکھوں کے گرد لگالیں اور خشک ہونے پر اس کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں دن میں دو مرتبہ یہ عمل کرنے سے کالے گھیروں سے نجات مل سکتی ہے۔

• ٹماٹر:

ٹماٹر بھی سکن ٹونر کے طور پر کام کرتا ہے جو کالے گھیروں اور سن ٹین سے حفاظت کرتا ہے۔ ایک ٹماٹر کے رس میں آدھا چمچ لیموں کا رس شامل کرکے آنکھوں کے گرد لگائیں اور اس جوس کو آپ پی بھی سکتے ہیں اس کو پینے اور لگانے سے کالے گھیروں میں افاقہ ہوگا اور جلد کا رنگ بھِی نکھر جائے گا۔

• ٹھنڈا دودھ:

ٹھنڈے دودھ کا استعمال کالے گھیروں کوختم کرنے میں مفید ہے اس کے لئے آپ ایک سے دو آئس کیوبس ایک پیالے میں ڈالیں اور تھوڑا سا دودھ شامل کرکے مکس کریں اور روئی کی مدد سے آنکھوں کے گرد لگائیں سوکھنے پر ٹھنڈے پانی سے دھوئیں اور صبح اٹھ کر اگر یہ عمل کیا جائے تو یہ سب سے مناسب ہے گھیروں کو ختم کرنے کے لیئے۔

• گلاب کا عرق:

گلاب کا عرق بیوٹی پراڈکٹ میں سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے کیونکہ اس کا استعمال ہر طرح سے مفید ہے۔ کالے گھیروں میں بھی اس کو روئی کی مدد سے لگایا جائے اور خشک ہونے پر دھولیا جائے تو یہ بھی آپ کو فائدہ دے سکتا ہے لیکن دن میں دو مرتبہ اس عمل کو کرنے سے نتائج تسلی بخش مل سکتے ہیں۔

Siyah Halkay Khatam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Siyah Halkay Khatam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Siyah Halkay Khatam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzada  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4332 Views   |   29 Oct 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Shahzada is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzada is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 October 2024)

سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کے 5 زبردست ٹوٹکے

سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کے 5 زبردست ٹوٹکے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کے 5 زبردست ٹوٹکے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔