ہڈیاں ہماری کھال آپ کی٬ پہلے شرارت پر مرغا تک بنایا جاتا تھا لیکن اس ٹیچر کی سزا سب پر بھاری

نوے کی دہائی کے بچے جب اسکول میں داخلہ لیتے تھے تو والدین استاد کے ہاتھ میں اس کا ہاتھ دیتے ہوئے کہا کرتے تھے کہ ہڈياں ہماری کھال آپ کی، اس کو انسان بنا دیں اس کے لیے آپ جتنی سختی کرنا چاہیں آپ کو اجازت ہے ہم شکایت لے کر نہیں آئيں گے۔

استاد کا مولا بخش

کلاس میں جب جاتے تھے استاد جی کی کرسی کے ساتھ ہی ایک بید کی لکڑی پڑی ہوتی تھی جس کے اوپر سرخ رنگ کی ٹیپ چڑھی ہوتی تھی اور معمولی غلطی پر استاد ہاتھ پر بید لگانے سے شروعات کرتے تھے اور جس کے بعد زيادہ غصے کی صورت میں یہ بید کولہے کی خبر لیتے تھے اور ایسی جگہ پر اس مہارت سے لگائے جاتے تھے کہ نشان تو نہیں ہوتا تھا مگر دو دن تک اٹھتے بیٹتھے یہ ڈنڈے اپنی یاد دلاتے رہتے تھے۔

مرغا بننا بھی ایک سزا تھی

جو استاد مارنے پر یقین نہ رکھتے تھے وہ مرغا بنوا دیا کرتے تھے جس کے لیے ٹانگوں کے نیچے سے ہاتھ لے جا کر جب کان پکڑے جاتے تو انسان بالکل ایک مرغا کی طرح کی شکل اختیار کر لیتا یہ سزا بظاہر بہت آسان مگر کچھ ہی دیر میں شدید اذیت ناک ہو جاتی تھی-

اٹھک بیٹھک

ویسے تو یہ اسٹیمنا بنانے کے لیے بہت بہترین ورزش ہے مگر جب استاد اس کو کرواتے تھے تو اس کی تعداد دس سے شروع ہو کر سو تک چلی جاتی تھی اور سو اٹھک بیٹھک کرنے کے بعد سیدھا چلنا ناممکن ہوتا تھا۔ درد جسم کے کس کس حصے سے پھوٹتا تھا بیان کرنے کی ہمت کسی کو نہ ہوتی تھی-

جسمانی سزاؤں پر پابندی

اگرچہ مغرب میں تو بچے کو جسمانی سزا دینے پر بہت پہلے سے پابندی تھی مگر اب ہمارے ملک میں بھی گزشتہ کچھ سالوں سے بچوں کو جسمانی سزا دینا قانونی طور پر جرم ہے بلکہ اس جرم کو کرنے پر جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے- یہی وجہ ہے کہ آج کل کے استاد بچوں کو ہاتھ لگانے سے یا سزا دینے سے قبل سو بار سوچتے ہیں-

آج کل کے دور میں سزا دینے کا طریقہ

ایک اچھا استاد بچے کو سکھانے کے لیے مختلف طریقے استعمال کر سکتا ہے اور جب کوئی کوشش خلوص سے کی جائے تو اس کا اثر لازمی ہوتا ہے-

حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ایک بچے کی اور اس کی استانی کی ویڈيو بہت وائرل ہو رہی ہے- نرسری کلاس کے اس معصوم بچے کو شرارتوں سے روکنے اور تربیت کے لیے استانی نے ایک انوکھی سزا دی جس نے دیکھنے والوں کو بہت متاثر کیا-

اس استانی نے بچے کو کسی قسم کی جسمانی سزا دینے کے بجائے اس سے بات کرنا چھوڑ دیا جس نے اس بچے پر اتنا اثر کیا کہ وہ استانی کی منتیں کر کے معافی مانگنے لگا کہ وہ آئندہ شرارت نہیں کرے گا اس کی استانی اس کو معاف کردیں۔

اس کے بعد اس معصوم بچے نے اپنی استانی کو منانے کے لیے اس کو منہ پر کئی بار پیار بھی کیا تاکہ اس کی استانی اس کو معاف کردے اور آخرکار اس بچے کو استانی نے اپنی بانہوں میں لے کر نہ صرف معاف کر دیا بلکہ اس کے چہرے پر پیار بھی کر لیا۔ جس کے بعد بچہ خوش ہو گیا۔

بچوں سے پیار کریں

یہ ویڈيو انڈیا کے آنند پور اچاریہ اسکول کی ہے۔ اور اس بچے کا نام اطہر ہے جو نرسری کلاس کا بچہ ہے۔ اس کی ٹیچر کا یہ کہنا ہے کہ وہ گزشتہ ایک سال سے اسکول میں پڑھا رہی ہیں اور ان کا یہ ماننا ہے کہ آج کل کے دور کے بچے سزا سے زيادہ پیار سے زيادہ متاثر ہوتے ہیں-

اس ویڈيو کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو کسی منصوبہ بندی کے بغیر بنائی گئی تھی اس دن اسکول میں ایکٹیوٹی ڈے تھا جس میں بچے شرارتیں کرتے ہیں تو اطہر بھی بہت شرارتیں کر رہا تھا تو انہوں نے اطہر کو مار پیٹ کی سزا دینے کے بجائے اس سے بات کرنا بند کر دی-

ان کی اس سزا نے اطہر کو بہت شرمندہ کر دیا اور اس نے ان کو منانے کے لیے رونا شروع کر دیا۔ عام طور پر ایکٹیوٹی والے دن یہ لوگ بچوں کی ویڈيوز بناتے ہیں تاکہ ان کے والدین کے ساتھ شئير کی جاتی ہیں تاکہ وہ اپنے بچوں کے حوالے سے آگاہ رہ سکیں تو یہ ویڈيو بھی انہی ویڈيوز میں سے ایک ویڈيو تھی جو گروپ میں شئير کی گئی-

جہاں سے یہ ویڈيو سوشل میڈيا پر شئير ہوئی اور وائرل ہو گئی۔ تاہم ان کا یہ کہنا تھا کہ ان کی دی گئی سزا نے اطہر پر بہت مثبت اثر مرتب کیا اور پیار محبت سے وہ اطہر سے اپنی بات منوانے میں کامیاب ہوئیں بچے کی اس سزا نے ہمیں ملنے والی سزائيں یاد دلا دیں-

بچے کی اس سزا نے سب دل جلوں کو وہ ڈنڈے اور مرغا بننا یاد دلا دیا جس کا سامنا ان کو اپنے اسکول کے زمانے میں کرنا پڑا تھا اور بے ساختہ سب یہ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ کاش ہم بھی اس زمانے میں پیدا ہوتے-

Haddiyan Hamari Khal Ap Ki

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Haddiyan Hamari Khal Ap Ki and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Haddiyan Hamari Khal Ap Ki to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In News  |   0 Comments   |   2802 Views   |   03 Apr 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ہڈیاں ہماری کھال آپ کی٬ پہلے شرارت پر مرغا تک بنایا جاتا تھا لیکن اس ٹیچر کی سزا سب پر بھاری

ہڈیاں ہماری کھال آپ کی٬ پہلے شرارت پر مرغا تک بنایا جاتا تھا لیکن اس ٹیچر کی سزا سب پر بھاری ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہڈیاں ہماری کھال آپ کی٬ پہلے شرارت پر مرغا تک بنایا جاتا تھا لیکن اس ٹیچر کی سزا سب پر بھاری سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔