آنکھوں کی سنگین بیماری کی ابتدائی علامات ۔۔ انہیں نظر انداز کرنا خطرناک ہوسکتا ہے

آنکھیں اللہ تعالٰی کی دی ہوئی ایک قیمتی نعمت ہیں ۔ اس کی حفاظت کرنا اس نعمت کا شکر ادا کرنا ہے۔ آج کل ہمارے یہاں موبائل، کمپوٹر اور لیپ ٹاپ کا استعمال بے تحاشہ بڑھ گیا ہے جس کی ریز(شعاعیں) آنکھوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچانے کا سبب بن رہی ہیں۔ ہربچہ اس وقت موبائل اور دوسرے گیجٹس میں مصروف نظر آتا ہے۔ جس کی وجہ سے آنکھوں کی بیماریاں زیادہ پھیل رہی ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ ان کے بارے میں کچھ معلومات بھی ہوں تاکہ علامات ظاہر ہوتے ہی ان کا سد باب کیا جاسکے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ آپ اپنی آنکھوں کو صحت مند رکھیں تاکہ وہ کسی ضرورت مند کے کام آسکیں۔
تو آئیے جانتے ہیں آنکھوں سے متعلق ان بیماریوں کے بارے میں جنہیں نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

1۔ مستقل سردرد:

سر درد کے پیچھے بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ اس کے لیے دستیاب عام ادویات بھی اس درد سے نجات دلا سکتی ہیں۔ تاہم، اگر درد برقرار رہتا ہے اور اکثر ہوتا ہے، تو آپ کو یقینی طور پر آنکھوں کا معائنہ کروانا چاہیے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ فوٹوکیریٹائٹس، مائیگرین اور قرنیہ کے انفیکشن کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔

2۔ رات کو نظر نہ آنا:

ہماری آنکھ کی ساخت ایسی ہے کہ یہ کم روشنی والی جگہوں پر بھی موجود تمام روشنی کو جذب کر لیتی ہے۔ لیکن اگر آپ آنکھوں کی کسی بیماری میں مبتلا ہیں تو آپ کی آنکھیں پوری روشنی کو جذب نہیں کر پاتی ہیں اور اس سے رات کے اندھے پن کا مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے۔ رات کو نظر نہ آنے کی وجہ موتیا ہو سکتا ہے۔

3۔ آنکھوں میں دھندلاہٹ:

اگر آنکھوں میں کوئی مسئلہ ہے، ٹھیک سے نظر نہیں آرہا تو چیک اپ کروانا ضروری ہے۔ یہ کسی سنگین بیماری کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔ یہ جزوی یا مکمل اندھا پن کا سبب بن سکتا ہے۔

4۔ آنکھوں کے ارد گرد سوجن

سوجن گردن، چہرے یا سر پر الرجی یا صدمے کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ یہ عام طور پر زیادہ دیر تک نہیں رہتی، تاہم، اگر ایسا ہوتا ہے، تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں اور اپنی آنکھوں کی جانچ کروائیں۔ کیونکہ یہ سوجن آنکھوں کی سنگین بیماری کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔

Ankhon Ki Sangeen Bemari

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ankhon Ki Sangeen Bemari and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ankhon Ki Sangeen Bemari to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3141 Views   |   03 Sep 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

آنکھوں کی سنگین بیماری کی ابتدائی علامات ۔۔ انہیں نظر انداز کرنا خطرناک ہوسکتا ہے

آنکھوں کی سنگین بیماری کی ابتدائی علامات ۔۔ انہیں نظر انداز کرنا خطرناک ہوسکتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آنکھوں کی سنگین بیماری کی ابتدائی علامات ۔۔ انہیں نظر انداز کرنا خطرناک ہوسکتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔