پھپھوندی سے پورے خاندان کی موت کیسے ہوئی؟ گھروں میں لگنے والی عام سی پھپھوندی کا دل دہلا دینے والا واقعہ جس نے سننے والوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

اکثر گھروں میں مرمت کا کام آخری حد تک ٹالا جاتا ہے۔ خاص طور پر سیلن اور پھپھوندی کو تو کسی گنتی میں ہی نہیں لایا جاتا۔ البتہ آج ہم آپ کو ایسا حقیقی واقعہ بتانے جارہے ہیں جسے جان کر آپ دیوار پر لگی پھپھوندی کو نظر انداز کرنے کی غلطی کبھی نہیں کریں گے۔

پھپھوندی نے موت کے منہ تک پہنچا دیا

یہ کہانی امریکہ سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ کرسٹین چلڈر کی ہے جو اپنی بیوی کینڈرہ ایلیٹ کے ساتھ جس گھر میں اپنے دو بچوں اور کینڈرہ کی ماں کے ساتھ مقیم تھا اس گھر کو گزشتہ سال ہونے والی بارشوں کے طوفان نے بہت متاثر کیا تھا- دیواروں پر بارش اور سیلاب کے پانی سے ایسی نمی پیدا کر دی تھی جس میں پھپھوندی لگ گئی تھی-

پھپھوندی مختلف اقسام کے پودے ہوتے ہیں جن کو فنجائی کہا جاتا ہے یہ پودے عام طور پر نم جگہوں پر خودرو اگ جاتے ہیں ان میں سے بعض شدید زہریلے ہوتے ہیں-

ایسے ہی کچھ پودے کرسٹین چلڈر کی گھر کی دیواروں پر بھی ماہ ستمبر سے اگ گئے تھے ان کے مالک مکان نے اس حوالے سے متعلقہ شعبے اور ریڈ کراس کی انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے بجائے چلڈر کے خاندان والوں کو اسی متاثرہ گھر میں رہنے پر مجبور کیا- یہاں تک کہ یہ خاندان پورا گھر چھوڑ کر صرف لاونچ تک محدود ہو گیا تھا-چلڈر ان پودوں سے دمہ کے مرض کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہا تھا اور اس وجہ سے کئی بار ہسپتال تک جا چکا تھا-

آخری جان لیوا حملہ

24 دسمبر کو ایک بار پھر چلڈر کی حالت بگڑنے لگی اور اس کو سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ان کی بیوی ان کو لے کر ان کے والدین کے گھر میں شفٹ ہوگئی- مگر اس کی حالت سنبھلنے کے بجائے مزید بگڑتی چلی گئی لہذا اس کو فوری طور پر ہسپتال میں ایمرجنسی مین شفٹ کر دیا گیا-

جہاں پر چلڈر کو دل کا دورہ پڑا اور ان کا انتقال ہو گیا ڈاکٹروں نے ایک گھنٹے تک ان کو زندگی کی طرف واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے-

مالک مکان کی ایک اور زيادتی

اس معاملے کا ایک اور افسوسنا ک پہلو یہ ہے کہ ابھی چلڈر کی میت ہسپتال میں ہی تھی تو ان کے مالک مکان نے ان کو مکان خالی کرنے کا نوٹس دے دیا اور چلڈر کی آخری رسومات کے ساتھ ساتھ کینڈرہ اپنی ماں اور دو بچوں کے ساتھ سر چھپانے کی جگہ ڈھونڈنے پر مجبور ہو گئی-

پھپھوندی سے بچنے کی کوشش

چلڈر کی موت جو کہ ایک عام سی گھروں میں موجود پھپھوندی کی وجہ سے ہوئی ان تمام لوگوں کے لیے ایک خطرے کا الارم ہے جو کہ سانس کی بیماری میں مبتلا ہیں اور ان کے گھر میں پھپھوندی موجود ہے تو ایسے افراد کو چاہیے کہ اپنے گھر کی در و دیوار کو خشک رکھنے کی کوشش کریں -اور اگر کہیں پھپھوندی لگتے ہوئے دیکھیں تو فوری طور پر اس کے اسباب کے تدارک کے ساتھ اس کو صاف کرنے کی کوشش کریں-

Phaphundi Ne Ghar Ujar Dia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Phaphundi Ne Ghar Ujar Dia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Phaphundi Ne Ghar Ujar Dia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2976 Views   |   06 Feb 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

پھپھوندی سے پورے خاندان کی موت کیسے ہوئی؟ گھروں میں لگنے والی عام سی پھپھوندی کا دل دہلا دینے والا واقعہ جس نے سننے والوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

پھپھوندی سے پورے خاندان کی موت کیسے ہوئی؟ گھروں میں لگنے والی عام سی پھپھوندی کا دل دہلا دینے والا واقعہ جس نے سننے والوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پھپھوندی سے پورے خاندان کی موت کیسے ہوئی؟ گھروں میں لگنے والی عام سی پھپھوندی کا دل دہلا دینے والا واقعہ جس نے سننے والوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔