یہ حج کیمپ ہے یا پکنک پوائنٹ؟ آدمی پھول دینے خواتین کے خیمے میں گھس گیا! وائرل ویڈیو نے ہنگامہ برپا کر دیا

Man Enters Female Tent in Mina During Hajj Sparks Debate

9 ذوالحجہ کو دنیا بھر سے آئے لاکھوں مسلمان مکہ مکرمہ میں حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ حجاج کرام ان دنوں سعودی عرب میں عبادات میں مشغول ہیں، اور حج سے جڑی کئی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو نے صارفین کو حیرت اور غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منیٰ کے خیمے میں ایک انڈونیشی مرد نے خواتین کے حصے میں داخل ہو کر اپنی اہلیہ کو پھول پیش کیا۔ مرد نے سفید روایتی لباس پہن رکھا تھا، جبکہ خاتون اسکارف میں ملبوس اپنی جگہ بیٹھی تھیں۔ پھول ملنے پر خاتون شرما گئیں، جبکہ اردگرد موجود دیگر خواتین نے ہنسی کا اظہار کیا۔

لیکن اس "رومانوی لمحے" نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔ صارفین نے اسے حرم کی حرمت کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل دیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا، یہ عمل نہ تو مذاق ہے، نہ ہی پیار کا اظہار، بلکہ اسلامی اقدار کے منافی ہے۔

کسی اور نے کہا، یہ حج کا کیمپ ہے یا تفریحی پکنک؟ یہ رویہ قابل افسوس ہے۔

زیادہ تر لوگوں نے کہا کہ خواتین کے خیمے میں مرد کا داخلہ غیر شرعی ہے، اور حج جیسے مقدس موقع پر ایسے جذباتی مناظر کی کوئی گنجائش نہیں۔

ایک صارف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، محبت کے اظہار کے لیے پانچ دن صبر کیا جا سکتا تھا۔

سوشل میڈیا پر عمومی رائے یہی دیکھنے کو ملی کہ ایسی ویڈیوز کی حوصلہ افزائی نہیں ہونی چاہیے، نہ ہی انہیں مزاحیہ یا "پیار بھرا لمحہ" قرار دینا مناسب ہے۔

حج عبادت کا مقام ہے، جذباتی نمائش کا نہیں — محبت اپنی جگہ، مگر حدود کا خیال سب پر لازم ہے۔

Man Enters Female Tent In Mina During Hajj Sparks Debate

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Man Enters Female Tent In Mina During Hajj Sparks Debate and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Man Enters Female Tent In Mina During Hajj Sparks Debate to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   2693 Views   |   12 Jun 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 June 2025)

یہ حج کیمپ ہے یا پکنک پوائنٹ؟ آدمی پھول دینے خواتین کے خیمے میں گھس گیا! وائرل ویڈیو نے ہنگامہ برپا کر دیا

یہ حج کیمپ ہے یا پکنک پوائنٹ؟ آدمی پھول دینے خواتین کے خیمے میں گھس گیا! وائرل ویڈیو نے ہنگامہ برپا کر دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ حج کیمپ ہے یا پکنک پوائنٹ؟ آدمی پھول دینے خواتین کے خیمے میں گھس گیا! وائرل ویڈیو نے ہنگامہ برپا کر دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔