گلیوں میں والدہ کے ساتھ چوڑیاں فروخت کرتا تھا ۔۔ جب دیہاتی افسر بن کر پہلی مرتبہ گاؤں آیا تو والدہ کے ساتھ کیا عمل کیا جو وہ جذباتی ہو گئی؟ ویڈیو

محنت و لگن سے غریب بھی اپنے بڑے خواب سچ کر ل لیتا ہے ۔ اور ایسا ہی ایک دیہاتی کے ساتھ ہوا جو کبھی چوڑیاں بیچا کرتا تھا، آج وہ کمیشن پاس کر کے بڑا آفیسر بن گیا ہے۔

یہ ماجرا کچھ یوں ہے کہ بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے گاؤں مہاگون میں رہتا تھا۔ غربت کے باعث والد پرانی سائیکلیں ٹھیک کرنے کی دکان میں کام کرتے تھے جبکہ والدہ چاہتی تھیں کہ ان کے بھی دن بدلیں اس لیے وہ گاؤں میں گھوم گھوم کر چوڑیاں بیچا کرتی تھیں۔

والدین کی مشکلات دیکھتے ہوئے رامیش گھولپ نامی یہ نوجوان بھی والدہ کے ساتھ محنت مزدوری کرنے لگا تاکہ اس کی بوڑھی اور معذور ماں کو کچھ سکون ملے۔

رامیش اپنے گاؤں میں رامو کے نام سے مشہور تھا جسے پڑھنے کا انتہائی شوق تھا یہی وجہ ہے کہ اس نے ابتدائی تعلیم گاؤں کے اسکول سے حاصل کی پھر اعلی تعلیم کیلئے انکل کے گھر چلا گیا۔

پر 12 ویں جماعت کے امتحانات دینے سے پہلے والد کا نام انتقال ہو گیا تو گھر واپس جانے کیلئے پیسے نہ تھے، یہ پیسے انکل کے پڑوسی نے فراہم کیے تب جا کر اس نے والد کی آخری رسومات ادا کی۔

پھر اسے ایک سرکاری نوکری ملے جس سے امید بن گئی کہ 2 کمروں کا گھر مل جائے گا تو فیملی کو وہاں لے جاؤں گا پر تحصیل دار رشوت طلب کرتا تھا۔

جس پر اس نے سوچ لیا کہ اب تحصیل دار ہی بنوں گا تاکہ یہ سب برائی ختم کروں۔اب تک اسے معلوم ہی نہیں تھا کہ بھارت کا یہ کمیشن یو پی ایس سی ہوتا کیا ہے؟ اس سے کیسے افسر بنا جاتا ہے۔

مگر وہ ہمت باندھ کر وہ 2009 میں پونے چلا گیا جس کیلئے والدہ نے اسے کچھ رقم ادھار لے کر دی ۔ پونے میں انہیں اتل لانڈے نامی ٹیچر ملے جنہوں نے اسے پڑھایا۔

یہی وجہ ہے کہ پہلی مرتبہ تو وہ فیل ہو گئے پر 2012 میں پاس ہو کر افسر بن کر گاؤں لوٹے تو گاؤں والوں کا رومو اب انتہائی بڑا افسر بن چکا تھا جو کبھی چوڑیاں بیچا کرتا تھا اسے آج دنیا عزت سے بلاتی ہے اور ہر حکم مانتی ہے۔

یہ دیکھ کر سب گاؤں والوں نے اسے ہار پہنائے اور کاندھوں پر اٹھا لیا۔ اس خوشی کے موقعے پر بھی وہ والدہ کو نہ بھولا اور ان سے ملنے کیلئے گھر بھاگا۔ بیٹے کو افسر بنا دیکھ کر والدہ اپنے آنسو نہ روک سکی۔

واضح رہے کہ یہ پورے بھارت میں مقابلے کے امتحان میں 287 نمبر پر آئے اور محکمہ توانائی میں جوائنٹ سیکریٹری کا عہدہ سنبھالا۔

Walda Ke Sath Churiya Farokht Karta Tha

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Walda Ke Sath Churiya Farokht Karta Tha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Walda Ke Sath Churiya Farokht Karta Tha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   1464 Views   |   11 Jan 2023
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 November 2024)

گلیوں میں والدہ کے ساتھ چوڑیاں فروخت کرتا تھا ۔۔ جب دیہاتی افسر بن کر پہلی مرتبہ گاؤں آیا تو والدہ کے ساتھ کیا عمل کیا جو وہ جذباتی ہو گئی؟ ویڈیو

گلیوں میں والدہ کے ساتھ چوڑیاں فروخت کرتا تھا ۔۔ جب دیہاتی افسر بن کر پہلی مرتبہ گاؤں آیا تو والدہ کے ساتھ کیا عمل کیا جو وہ جذباتی ہو گئی؟ ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گلیوں میں والدہ کے ساتھ چوڑیاں فروخت کرتا تھا ۔۔ جب دیہاتی افسر بن کر پہلی مرتبہ گاؤں آیا تو والدہ کے ساتھ کیا عمل کیا جو وہ جذباتی ہو گئی؟ ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔