سر کے بال جب گرنا شروع ہو جائیں تو اچھے اچھے پریشان ہو جاتے ہیں، لیکن سوشل میڈیا پرموجود نسخے آپ کی پریشانی کو کم کرنے میں مددگار ہو سکتے ہیں۔
بالوں کو بچانے اور انہیں نشونما دینے کے لیے ہر خاتون چاہے وہ اداکارہ ہو یا پھر سیاست دان، مشہور خاتون ہو یا پھر عام، ہر کوئی بالوں کی صحت کا خب خیال رکھتی ہیں۔
ایسے میں اگر آپ کی فیورٹ شخصیت بھی نسخے بتائے تو آپ ضرور جاننا چاہیں گے، ایسا ہی کچھ مشہور اداکارہ سعدیہ امام نے بھی کیا ہے۔ سعدیہ امام نے نجی ٹی وی چینل پر اس نسخہ کے بارے میں بتایا۔
سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ میں پیاز پیسٹ بنا کر بالوں لگاتی ہوں، لیکن حیران بھی ہوں جو کہتے ہیں کہ سر سے بدبو نہیں جاتی ہے، حالانکہ میرے بالوں میں تو کبھی ایسی بدبو نہیں آئی۔
ساتھ ہی اداکارہ نے گنج پن سے بچاؤ اور بالوں کو گرنے سے بچانے کے لیے بھی نسخہ بتا دیا، آملہ کا پاؤڈر، کلونجی پسی ہوئی، ادرک کا جس، سرسوں کے تیل کے ساتھ ملا لیں، اس مسکچر میں آملہ کا پاؤڈر اپنے حساب سے لیں۔
اس مسکچر کو بالوں کے اوپر نہیں بلکہ جڑوں میں لگائیں، اوپر لگنے سے بھی کوئی مسئلہ نہیں لیکن جڑوں تک پہچنا چاہیے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس پیسٹ کے استعمال کے چند ہی دن بعد چھوٹے چھوٹے بال نمودار ہو جائیں گے۔