ہڈیوں میں اتنا درد کہ بیتُ الخلاء جانا بھی محال ۔۔ سردی میں صحت مند رہنے کے لیے یخنی کیوں ضروری ہے؟ فائدے اب سب کیلئے

غم اور درد زندگی میں ساتھ ساتھ ہیں۔ لیکن سردی کے موسم میں ہر پُرانے سے پُرانا جسمانی درد بھی اپنی یاد تازہ کرنے آجاتا ہے چاہے وہ کسی ہڈی یا جوڑ کی تکلیف ہو یا کوئی اندرونی مسلز کی، تمام ہی درد دوبارہ سے شروع ہو جاتے ہیں یا تو جسم میں اکڑاہٹ ہو جاتی ہے۔ جہاں قدرت نے سردی میں انسانوں کو بیماریوں میں مبتلا کیا وہیں ایسے کھانے اور اجزات بھی پیدا کیے جو ان سے دور رکھنے، بچانے اور کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

یخنی سردی میں استعمال ہونے والی ایک عام غذا ہے جسے دوائی بھی کہیں تو کچھ برا نہ ہوگا کیونکہ یخنی کا استعمال ہمارے صحت مند رہنے کے لئے بہت ضروری ہے۔ جن کو اس سادہ سے مشروب کے فائدے نہیں معلوم ان کو چاہیے کہ وہ مزیدار یخنی پینے کے ساتھ یہ فائدے بھی جانیں تاکہ فائدے آپکو خود کو صحت مند رکھنے میں بھی مدد دیں۔

یخنی فائدے مند کیوں ہے؟

فائدے جاننے سے پہلے اہم سوال یہ ہے کہ یخنی فائدے مند ہونے کی اصل وجہ کیا ہے؟ تحقیق کے مطابق بات کی جائے تو اس میں چکن کو خوب پکایا جاتا ہے، ساتھ اس میں شامل مصالحہ جات ایک دوسرے کے ساتھ مل کر جسم میں گرمائش پیدا کرتے ہیں۔ ٹھنڈے موسم میں غذائی گرمائش ہی جسمانی کمزوریوں کو دور کرنے میں مدد دیتی ہے اور سب سے بنیادی وجہ بھی یہی ہے کہ یخنی فائدے مند ہے۔

فوائد:

٭ جوڑوں کا درد:

اگر آپ بھی ان لوگوں میں سے ہیں جن کو جوڑوں کے درد کے باعث بیتُ الخلاء بھی جانے میں تکلیف ہوتی ہے تو یخنی کا استعمال ضرور کریں لیکن کوشش کریں کہ نمک کی زیادہ مقدار کو استعمال نہ کریں۔ صبح نہارمنہ بھی اس کا استعمال مفدی ہے اور رات سونے سے قبل تو یہ چھوٹے موٹے مسائل کا آسان حل ہے۔

٭ نزلہ زکام:

نزلہ زکام سردی میں ہونا کوئی بڑی بات نہیں، لیکن خیال نہ رکھنا مسئلے کا باعث بن سکتا ہے۔ لہٰذا اس مشکل کےحل میں یخنی آپ کی بہترین ساتھی ہے۔

٭ سانس کا مرض:

اس موسم میں بچوں کو سانس کا مرض زیادہ ہوتا ہے اور بڑے بھی پریشانی کا سامنا کرتے ہیں وہ اپنی ادویات کے ساتھ یخنی کو پینا نہ بھولیں۔

٭ نیند کی کمی:

نیند نہ آنے کا مسئلہ اب بہت زیادہ عام ہوگیا ہے کیونکہ ڈپریشن کے امراض نے نیندیں ختم کردی ہیں، ان تمام سے بچنے کے لیے رات سونے سے قبل یخنی کا استعمال لازمی کریں۔

Sehat Mand Rehne Ke Liye Yakhni

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sehat Mand Rehne Ke Liye Yakhni and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sehat Mand Rehne Ke Liye Yakhni to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2093 Views   |   30 Nov 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ہڈیوں میں اتنا درد کہ بیتُ الخلاء جانا بھی محال ۔۔ سردی میں صحت مند رہنے کے لیے یخنی کیوں ضروری ہے؟ فائدے اب سب کیلئے

ہڈیوں میں اتنا درد کہ بیتُ الخلاء جانا بھی محال ۔۔ سردی میں صحت مند رہنے کے لیے یخنی کیوں ضروری ہے؟ فائدے اب سب کیلئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہڈیوں میں اتنا درد کہ بیتُ الخلاء جانا بھی محال ۔۔ سردی میں صحت مند رہنے کے لیے یخنی کیوں ضروری ہے؟ فائدے اب سب کیلئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔