روزے کی حالت میں انتقال کر گئے ۔۔ وہ 4 مشہور شخصیات جو رمضان مبارک کے مہینے میں دنیا سے چل بسے

موت ایک حقیقت ہے جو کب آجائے کسی کو کوئی علم نہیں۔ مگر اس دنیا میں بہت سے خوش نصیب ایسے گزرے ہیں جن کا انتقال اس وقت ہوا جب رمضان چل رہا تھا۔
کے فوڈکے اس آرٹیکل میں آپ کو ان شخصیات سے متعلق بتائیں گے جنہیں اللہ نے اپنے پاس بلانے کے لیے رمضان کا پاک مہینہ منتخب کیا۔

رفیع خاور عرف ننھا

پاکستان کے ممتاز کامیڈین رفیع خاور المعروف ننھا کو 36 برس بیت گئے مگر ان کی یادیں آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ ننھا کا انتقال کیسے ہوا بتایا جاتا ہے کہ یہ گتھی آج بھی نہ سلجھ سکی۔ بہترین کامیڈین ننھا سے متعلق بتایا جاتا ہے کہ ان کی موت بہت دردناک ہوئی تھی۔ رمضان المبارک کے 24 روزے کو رفیع خاور عرف ننھا کا انتقال ہوگیا تھا۔

نور جہاں

پاکستانی میوزک اور فلم انڈسٹری کا بڑا نام ملکہ ترنم نور جہاں وہ خوش قسمت شخصیت تھیں جن کا انتقال رمضان المبارک کی 27ویں شب کو ہوا تھا۔

بلال خان

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نوجوان اداکار و گلوکار بلال خان کا انتقال 2010 میں 31 سال کی عمر میں ایک حادثے میں ہوا۔ جس وقت بلال خان اس دنیا سے گئے وہ ماہِ رمضان کا پاک مہینہ تھا۔ ان کا انتقال 14 اگست پاکستان کی آزادی والے دن ہوا۔ اس وقت رمضان کا چوتھا روزہ تھا۔ کچھ غیر مصدقہ ذرائع سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ روزے حالت میں دنیا سے گئے۔

سنبل شاہد

بشریٰ انصاری کی بہن اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سنبل شاہد وہ خوش قسمت انسان تھیں جن کا انتقال رمضان المبارک کے مہینے میں ہوا۔ ان کی وفات 6 مئی 2021، چوبیس رمضان کو ہوئی۔

Rozy Ki Halat Mein Inteqal

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Rozy Ki Halat Mein Inteqal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rozy Ki Halat Mein Inteqal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   14444 Views   |   27 Mar 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

روزے کی حالت میں انتقال کر گئے ۔۔ وہ 4 مشہور شخصیات جو رمضان مبارک کے مہینے میں دنیا سے چل بسے

روزے کی حالت میں انتقال کر گئے ۔۔ وہ 4 مشہور شخصیات جو رمضان مبارک کے مہینے میں دنیا سے چل بسے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ روزے کی حالت میں انتقال کر گئے ۔۔ وہ 4 مشہور شخصیات جو رمضان مبارک کے مہینے میں دنیا سے چل بسے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔