سر میں درد ہے اور دوا بھی نہیں کھا سکتے.. روزے کی حالت میں آدھے سر کا درد کیسے دور کریں؟ 3 آزمودہ ٹوٹکے

آدھے سر کا درد یا مائیگرین ویسے ہی کسی مصیبت سے کم نہیں البتہ رمضان میں اس کی اذیت اس لئے بڑھ جاتی ہے کیونکہ روزے کی حالت میں دوا وغیرہ نہیں کھائی جاسکتی. اس لئے آج ہم 3 ایسی ٹپس بتائیں گے جس سے اگر روزے کے دوران کسی کو درد اٹھے تو فوری آرام حاصل کیا جا سکے.

سرسوں کے پاؤڈر میں ایلائل آیسوتھیوسائنیٹ موجود ہوتا ہے جو خون کی گردش کو بڑھاتا ہے. پاؤں میں گردش کرتا خون اکثر سر کی شریانوں میں خون کا بہاؤ کم کردیتا ہے اس لئے ایک باتھ ٹب میں نیم گرم پانی میں مسٹرڈ پاؤڈر ملائیں اور آدھے گھنٹے کے لئے پاؤں ٹب میں ڈبو دیں تاکہ خون کی گردش معمول پر آجائے. اس سے آدھے سر کا درد جاتا رہے گا.

کسی تولیے کو برف کے پانی میں ڈبو کو ماتھے اور گردن کے پچھلے حصے پر ٹکور کریں. یہ عمل 15 سے 20 منٹ تک کریں. اس سے سوزش کا اثر کم ہوتا ہے اور خون کی نالیاں کھل جاتی ہیں.

اگر آپ کو اکثر و بیشتر مائیگرین کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اپنے پاس پیپر منٹ آئل ضرور رکھا کریں. یہ ٹھنڈا اثر رکھتا ہے. ٹھنڈے پانی میں چند قطرے یہ تیل شامل کریں اور کپڑے کو اس میں ڈبو کر ماتھے اور گردن پر لگائیں.

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزے میں سر کا درد پانی اور شوگر کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے اس لیے سحر و افطار میں ان چیزوں کا خیال رکھیں. جسم میں پانی کی کمی ہر گز نہ ہونے دیں.

3 Ways To Reduce Migraine During Fast

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like 3 Ways To Reduce Migraine During Fast and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 3 Ways To Reduce Migraine During Fast to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   987 Views   |   15 Mar 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سر میں درد ہے اور دوا بھی نہیں کھا سکتے.. روزے کی حالت میں آدھے سر کا درد کیسے دور کریں؟ 3 آزمودہ ٹوٹکے

سر میں درد ہے اور دوا بھی نہیں کھا سکتے.. روزے کی حالت میں آدھے سر کا درد کیسے دور کریں؟ 3 آزمودہ ٹوٹکے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سر میں درد ہے اور دوا بھی نہیں کھا سکتے.. روزے کی حالت میں آدھے سر کا درد کیسے دور کریں؟ 3 آزمودہ ٹوٹکے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔