شاہ رخ خان کو کون سی بات سب سے ذیادہ تکلیف دیتی ہے؟ اداکار کا باتھ روم میں چھپ کر رونے کا اعتراف

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی زندگی میں کئی ایسے موقعے آئے ہیں جب وہ باتھ روم میں بیٹھ کے روئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، گزشتہ روز دبئی میں منعقد ایک تقریب میں شاہ رخ خان نے شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی میں پیش آنے والی ناکامیوں کا ذکر کیا۔

کنگ خان نے اعتراف کیا کہ، وہ اپنی فلموں کی ناکامی پر باتھ روم میں بیٹھ کر روئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا مجھے ناکام ہونے کا احساس بہت برا لگتا ہے، اس لیے جب بھی ناکام ہوتا ہوں تو باتھ روم میں بیٹھ کر بہت روتا ہوں لیکن کسی کے سامنے یہ ظاہر نہیں ہونے دیتا کہ مجھے کتنا برا محسوس ہو رہا ہے۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ، میں ایسے نازک موقعوں پر مایوس ہونے کے بجائے مثبت سوچ کو ترجیح دیتا ہوں اور خود کو سمجھاتا ہوں کہ شاید مجھ سے ہی کوئی غلطی ہوئی ہے یا پھر میری طرف سے کوئی رہ گئی جس کے باعث مجھے ناکامی کا سامنا ہوا۔

ان کا کہنا تھا، مایوسی میں انسان ہر الٹی بات سوچتا ہے کہ شاید دنیا میرے خلاف ہے اور لوگ مجھے ناکام بنانے کی سازش کر رہے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ جبکہ ہمنیں چاہیئے ناکام ہونے کی صورت میں سب سے پہلے اپنی غلطی تسلیم کریں اور اس ناکامی کو زندگی میں کچھ نیا سیکھنے کا موقع سمجھ کر آگے بڑھیں۔

Shahrukh Khan Says He Cries In Bathroom

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shahrukh Khan Says He Cries In Bathroom and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shahrukh Khan Says He Cries In Bathroom to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   460 Views   |   20 Nov 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

شاہ رخ خان کو کون سی بات سب سے ذیادہ تکلیف دیتی ہے؟ اداکار کا باتھ روم میں چھپ کر رونے کا اعتراف

شاہ رخ خان کو کون سی بات سب سے ذیادہ تکلیف دیتی ہے؟ اداکار کا باتھ روم میں چھپ کر رونے کا اعتراف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شاہ رخ خان کو کون سی بات سب سے ذیادہ تکلیف دیتی ہے؟ اداکار کا باتھ روم میں چھپ کر رونے کا اعتراف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔