وقت بچانے کے لئے حاضر ہیں چند کار آمدٹپس

اگر یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا وقت ہی سب سے بڑی دولت اور اس کاصحیح استعمال ہی کامیابی کی ضمانت ہے ۔ اس کے ضائع ہو نے سے جو نقصان ہوتا ہے وہ کبھی پورا نہیں ہوسکتا ہے اس لئے اس کی قدر کریں غیر ضروری کاموں پر اپنا قیمتی وقت برباد کرنے کے بجائے اسے اچھے اور تعمیری کاموں پر صرف کریں ۔ مگر آج ہم یہاں پر گھر کے روز مرہ کاموں کا ذکر کر رہیں ہیں جن کے کرنے میں ہمارا دن ختم ہوجاتا ہے مگر کام پھر بھی باقی رہ جاتا ہے کس طرح ہم اپنے چھوٹے موٹے کاموں کو بہتر انداز میں کر کے اپنا قیمتی وقت بچا سکتے ہیں حاضر ہیں وہ ٹپس جو وقت بچانے میں ہماری معاون ثابت ہو سکتی ہیں ۔

اکثر ہمارے پاس بہت سارے وزیٹنگ کارڈ جمع ہو جاتے ہیں ہم انہیں مختلف جگہوں پر رکھ دیتے ہیں اور انہیں دھونڈنے میں بہت سا وقت لگ جاتا ہے اس کے اس کا آسا ن حل یہ ہے کہ تمام کارڈزکو ایک جگہ پر رکھیں اور ساتھ ہی ان کے کنارے پر ایک سوارخ کر کے انہیں کسی رنگ یا کی چین کی رنگ میں ڈال دیں ڈھونڈنے میں آسانی ہو گی ۔

فرائی پین اگر پرانا ہوجاتا ہے تو اس پر کھانا پکاتے ہوئے چپکنے لگتا ہے جس کی صفائی ایک مشکل اور وقت طلب مسئلہ ہے ۔ اس کے لئے فرائی پین میں تھوڑا سا پانی،لکویڈسوپ اور بیکنگ سوڈا ڈال کر کچھ دیر کے لئے ابال لیں یہ صاف ہو جائے گا ۔

بچے چیونگم کھاتے ہوئے کسی بھی جگہ پھینک دیتے ہیں تو وہ چپک جاتی ہے اس کے لئے برف کو اس جگہ پر کچھ دیر کے لئے رگڑیں چیونگم صاف ہو جائے گی ۔

جب بھی پا ستا کو ابالنا ہو تو اسے ٹھنڈے پانی میں ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں ، پھر ابال لیں یہ جلد ابل جائے گی ۔

سبزیوں کو ہمیشہ منرل پانی میں ابالیں ،کیونکہ پانی میں موجود منرل انہیں جلد ابال دیں گے ۔

ادرک کو ہمیشہ چمچ سے چھیلیں ،یہ فوراًچھل جائے گی ۔

انڈا توڑتے وقت اکثر اس کا چھلکا بھی انڈے میں گر جاتا ہے اسے نکالنے کے لئے انڈے کا ہی چھلکا استعمال کریں اور اسی سے چھلکا نکالیں آسانی سے نکل جائے گا ۔

جیلی کی بوتل ہمیشہ پوتل اوپنر سے کھولیں جلد کھل جائے گی ۔

جمے ہو ئے مکھن کو اگر کسی کھانے میں شامل کرنا ہو تو دشوار ہو تا ہے اس کے لئے اسے کدوکش( چیزگریٹر) کر لیں اس طرح آسانی سے آپ کو مطلوبہ مقدار مل جائے گی ۔

ہر گھر میں چابیوں کا ایک ڈھیر موجود ہوتا ہے او رہم سب سے بڑی غلطی یہ کرتے ہیں کہ انہیں ایک ہی کی چین ڈال دیتے ہیں ۔ اور ہ میں کوئی مخصوص چابی کی ضرورت ہو تی ہے تو ہم ہر چابی کو لگا کر دیکھ رہیں ہوتے ہیں اور اس طرح کا فی وقت ضائع ہو جاتا ہے اس کے لئے تمام چابیوں پر مختلف نیل کلر لگا دیں اس طرح انہیں ڈھونڈنے میں دیر نہیں لگے گی ۔

Waqt Bachane Ke Liye Karaamad Tips

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Waqt Bachane Ke Liye Karaamad Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Waqt Bachane Ke Liye Karaamad Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1866 Views   |   08 Oct 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 October 2024)

وقت بچانے کے لئے حاضر ہیں چند کار آمدٹپس

وقت بچانے کے لئے حاضر ہیں چند کار آمدٹپس ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وقت بچانے کے لئے حاضر ہیں چند کار آمدٹپس سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔